درود کی فضیلت

Posted on at


حضرت محمد بن عبدالرحمان سے مروی ہے کہ آپ صل الله علیہ وسلم نے فرمایا


تم میں سے جو شخص بھی میرے وصال کے بعد مجھ پر سلام بھیجے گا تو جبرائیل علیہ السلام میری خدمت میں حاضر ہو کر عرض کریں گے کہ یا محمد ! یہ فلاں بن فلاں ہے جس نے آپ پر سلام پڑھا ہے، تو میں جواب میں کہوں گا، اس پر بھی سلام ہو اور الله تعالیٰ کی رحمت اور برکتیں ہوں


حضرت عمر رضی الله عنہ فرماتے ہیں کہ


دعا اس وقت تک زمین و آسمان کے درمیان معلق رہتی ہے جب تک کہ نبئ کریم صل اللہ علیہ وسلم پر درود نہ پڑھا جاۓ


حضرت انس بن مالک رضی الله عنہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس صل اللہ علیہ وسلم نے منبر پر چڑھتے ہوۓ فرمایا، آمین


پھر دوسری سیڑھی پر چڑھے تو فرمایا، آمین


پھر تیسری سیڑھی پر چڑھے ور دوبارہ فرمایا، آمین


حضرت معاذ بن جبل نے منبر پر چڑھتے ہوۓ تین مرتبہ آمین کہنے کی وجہ پوچھی تو فرمایا


جبرائیل علیہ سلام نے آ کر مجھے بتایا کہ یا محمّد صل الله علیہ وسلم ! جس نے ماہ رمضان پایا اور اسکی مغفرت نہ ہوئی اور وہ مر گیا تو الله تعالیٰ کی رحمت سے دور ہو کر جہنم میں جاۓ گا، تو میں نے کہا، آمین


پھر کہا کہ جس نے والدین میں سے دونوں یا کسی ایک کو پایا اور ان کے بھلائی نہ کی تو وہ بھی الله تعالیٰ کی رحمت سے دور ہو کر جہنم میں جاۓ گا، تو میں نے کہا، آمین


پھر کہا کہ جس کے پاس آپ کا ذکر ہو اور اس نے آپ پر درود نہ پڑھا اور مر گیا تو وہ بھی مر کر رحمت الہی سے محروم ہو کر جہنم میں جاۓ گا، تو میں کہا، آمین



حضرت جابر بن عبدالله رضی الله عنہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس صل الله علیہ وسلم نے فرمایا


روزانہ جو شخص مجھ پر ١٠٠ مرتبہ درود پڑھے گا، الله تعالیٰ اس کی حاجتیں پوری فرماۓ گا. اس میں ٧٠ آخرت کی اور ٣٠ دنیا کی


حضرت سعید بن عمر سے مروی ہے کہ حضور صل الله علیہ وسلم نے فرمایا


میری امّت کا جو بھی شخص دل کی گہرائی سے مجھ پر ایک دفعہ درود پڑھتا ہے تو الله تعالیٰ اس پر دس مرتبہ رحمتیں بھیجتا ہے اور اس کے دس درجے بڑھا کر اس کے دس گناہوں کو مٹا دیتا ہے


روایت ہے کہ حضرت سفیان ثوری نے دوران طواف ایک ایسے شخص کو دیکھا جو ہر قدم درود پاک پڑھتا تھا. حضرت سفیان نے اس سے پوچھا کہ کیا بات ہے ؟ تو نے تسبیح و تحلیل کو چھوڑ دیا ہے اور اسکی جگہ پر نبئ علیہ سلام پر درود بھیجتا ہے، کیا تیرے پاس اسکی دلیل ہے؟


اس نے کہا کہ الله تعالیٰ تجھے معاف کرے تو کون ہے ؟ حضرت سفیان نے اپنا نام بتایا


اس نے کہا کہ اگر تو نادر روزگار نہ ہوتا تو میں تجھے اپنے حال کے متعلق کچھ نہ بتاتا اور نہ ہی اپنا راز بتاتا. میں حج بیت الله کے لے اپنے بیمار والد کی وجہ سے ٹھہر گیا اور انکا علاج کیا



ایک رات میں ان کے سرہانے بیٹھا تھا کہ انکا انتقال ہو گیا اور چہرہ سیاہ ہو گیا میں نے انّا للّہ وانّا الیہ راجعون کہہ کر چادر ان کے چہرے پر ڈال دی. پس میری آنکھیں بوجھل ہو گئیں اور میں سو گیا. پھر میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ ایک خوبصورت اور وجیہ شخص ہے جس سے زیادہ حسین و جمیل اور اس سے بڑھ کر پاکیزہ لباس والا نہیں دیکھا تھا. وہ قدم پر قدم اٹھاتے ہوۓ میرے والد کے نزدیک پہنچ گیا اور ان کے چہرے سے چادر اٹھا کر ان کے منھ پر ہاتھ پھیرا تو وہ سفید ہو گیا. وہ واپس جانے کو مڑا تو میں نے اسکا کپڑا پکڑ لیا اور کہا


اے الله کے بندے ! تو کون ہے جو اس سفر میں الله نے تیرے حوالے سے میرے والد پر احسان فرمایا ؟


ارشاد فرمایا کہ کیا تو مجھے نہیں جانتا ؟ میں صاحب قرآن محمّد بن عبدالله ہوں، اگرچہ تیرا باپ اپنے نفس پر زیادتی کرتا تھا لیکن وہ مجھ پر کثرت سے درود بھیجتا تھا، اب جب کہ اس پر مصیبت آئی تو اس نے مجھ سے مدد چاہی اور میں ہر اس شخص کی مدد کرتا ہوں جو مجھ پر کثرت سے درود پڑھتا ہو


پھر جب میں بیدار ہوا تو والد کے چہرے کو دیکھا تو روشن پایا


بس میرے بھائیوں اور دوستوں، مختصر یہ کہ اگر دین و دنیا میں ہم کامیابی اور آسانی چاہتے ہیں تو درود پاک کو اپنی زندگی کا حصّہ بنانا ہو گا


============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز جو کہ صحت ، اسلام ، جنرل نالج اور دنیا بھر کی معلومات سے متعلق ہیں ، ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/Zohaib_Shami/blog_post


میرے بلاگز پڑھ کر شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ


اگلے بلاگ تک کے لئے اجازت چاہوں گا


الله حافظ


دعا کا طالب


زوہیب شامی 


 



About the author

Zohaib_Shami

I am here for writing and reading because it is my hobby

Subscribe 0
160