سیاست یا اقتدار کی جنگ
میں اس موضوع پر بات کرنے سے پہلے ایک واقعہ آپ لوگوں کی نظر کرنا چاہوں گا ایک دفع ایک بزرگ نے ایک بادشاہ سے پوچھا کے اگر تمہیں کبھی کوئی ایسا مسلہ پیش آ جائے کے تمہیں ایک گھونٹ پانی کو نہ مل رہا ہو اور تمہیں کوئی آدمی اس شرط پر ایک پیالہ پانی کا دے کہ آدھی سلطنت تم اس کے نام کر دو گے تو کیا تم ایسا کرو گے ؟ تو بادشاہ نے کہا جی ہان میں بلکل ایسا کروں گا اسے آدھی سلطنت دے دوں گا . تب اس بزرگ نے کہا کے بس ٢ پیالے پانی کی قیمت ہے تمہاری سلطنت کی جس پر تم اتنا اتراتے ہو .
اگر ہم اپنی حکومت کو دیکھیں تو کیسی کیسی چالیں چلتے ہیں یہ لوگ اقتدار میں آنے کے لئے اپنی حکومت بنانے کے لئے کس قسم کی بازی لگاتے ہیں ہر طرح سے لوگوں کو اپنا بنانے کے لئے انھیں جھانسا دیا جاتا ہے لیکن پھر آخر میں ہوتا کیا ہے حکومت بن جانے کے بعد انہی لوگوں کو بھلا دیا جاتا ہے جن سے ووٹ لئے جاتے ہیں . اب یہ سب عوام کے لئے کیا جاتا ہے یا پھر وہ اپنے مفاد کے لئے سب کرتے ہیں اگر ہم اس بات کا بھی مشاہدہ کریں اسلامی تعلیمات کے مطابق تو ہمیں پتا چلے گا یہ سب کس لئے کیا جاتا ہے .
ہم شاید اس بات کو بھول جاتے ہیں کے ہمارے ملک کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے جس کو حاصل کرنے کے لئے بہت سے بلکہ ہزاروں یا لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوں نے اپنی جان کی بازی لگا دی تھی اور یہ ملک اس ،لئے حاصل کیا تھا یہاں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیاں گزار سکیں تو کیا ہم نے وہ مقصد حاصل کر لیا ؟ اگر کوئی بھی حکیم اس لئے بنتا ہے کے اپنے مفاد اور فائدے کے لئے خود اپنی مرضی سے اپنی خواہش کے لئے تو ایسے لوگوں کے ساتھ الله کا فرمان ہے کے میری کوئی مدد نہ ہو گی لیکن اگر کسی کو حکیم بنا دیا جاتا ہے اور وہ صرف اس لئے اسے قبول کر لیتا ہے کے لوگوں کی خدمات کرے گا تو ایسے لوگوں کے لئے الله کی مدد ساتھ ہوتی ہے .
ہم دیکھتے ہیں کیسے کیسے ہم اقتدار میں آنے کے لئے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھنچتے ہیں ایک دوسرے کو تانا دیا جاتا ہے اس کی خامیاں پورے میڈیا کے سامنے بتائی جاتی ہیں کسی کو کچھ کہتے ہیں کسی کو کچھ کہتے ہیں کیا یہ اقتدار کی جنگ ہوتی ہے یا سیاست کی یا پھر صرف اپنے مفاد کے لئے یہ سب کیا جاتا ہے اگر اوم کی بھلائی کے لئے کیا جاتا ہوتا تو میرے خیال سے ہمیں کچھ نہ کچھ بہتری ضرور دیکھنے میں ملتی ..