روزے کی فضیلت
معنی اور مفعوم:
روزہ اسلام کا چوتھا بنیادے رکن ہے۔روزے کو عرنی زبان میں "صوم" کہتے ہیں۔ کسی چیز کو ترک کرنے، چھوڑنے اور اس سے رک جانے کو صوم کہا جاتا ہے۔ جبکہ روزہ رکھنے والے کو صائم کہتے ہیں کیونکہ وہ کھانے، پینے اور عمل مباشرت سے خود کو روک لیتا ہے۔
اہل عبادت کا عبادت کی نیت سے طلوع فجر سے لیکرغروب آفتاب تک کھانے، پینے اور مباشرت سے رکے رہنے کو روزہ کہتے ہیں"۔
ترجمہ: اے ایمان والو!تم پر روزہ اس طرح فرض کیا گیا ہے جس طرح تم سے پہلی امتوں پر روزہ فرض کیا گیا تھا تاکہ تم پرہیز گار بن جاؤ۔
سیدنا سلمان فارسؓی سے روات ہےکہ رسولؐ نے شعبان کے مہینے کی آخری تاریخ کو ایک خطبہ دیا جس میں آپؐ نے ارشاد فرمایا :
"اے لوگوایک بڑی عظمت اور بڑی برکت والا مہینہ تم پر سایہ فگن ہونے والا ہے اس کی ایک رات ہےجو ہزارمہینوں سے بہتر ہے۔ اللہ تعالی نے اس مہینے میں روزہ رکھنا فرض قرار دیا ہے۔
حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ رسولؐ نے فرمایا چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر عید کرو، اور اگرمطلع آبرآلود ہو تو تیس دن کے روزے رکھو۔
روزے کی فضیلت
قرآن مجید اور احادیث نبویہ میں رمضان مبارک کے روزے رکھنے کے بے شمار فضائل بیان ہوۓ ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے روزوں کی فرضیت کو تقویٰ کے حصول کا زریعہ قرار دیا ہے۔ قرآن کریم اور رمضان المبارک کے روزوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ اسی مقدس مہینے میں قرآن کریم کا نزول ہوا جب کہ رسولؐ غارحرا میں معتکف تھے۔ روزے اس عظیم نعمت کے ملنے پر شکرانے کا اظہار ہیں۔
حضرت ابوہویرہؓ روایت کرتے ہیں کہ رسولؐ نے فرمایا :
جب رمضان آتا ہے تو رحمت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیۓ جاتے ہیں اور شیاطین کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے۔
حدیث قدسی کا مفہوم ہے۔
رسول اللہ صلی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر نیک عمل کا ثواب زیادہ کیا جاتا ہے ایسے کی ایک نیکی کا ثواب دس سے سات سو گنا تک بڑھایا جاتا ہے اور اللہ تعالی فرماتا ہے کہ روزہ میرے لیۓ ہے اور میں ہی اس کا اجر بھی دوں گا۔
ایمان اور احتساب سے رکھے گۓ روزوں کے باعث پچھلے تمام گناہوں سے معافی مل جاتی ہے۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کو دین پر چلنے کی توفیق عطا فرماۓ، ہماری عبادتوں کو قبول فرماۓ، ہمارے رزق کو کشادہ کردے، جو مسلمان اس ماہ ایام میں کسی بیماری یا آفت کی وجہ سے روزے نہیں رکھ پا رہے انہین صحت کاملہ عطا فرماۓ ۔ آمین
مزید اچھے بلاگ پڑھنے کیلۓ یہان کلک کریں۔
مجھے سبسکرائب کرنے کیلۓ یہان کلک کریں۔