شیشہ اور اس کے نقصانات

Posted on at


شیشہ اور اس کے نقصانات



ہمارے ملک میں ویسے تو سگریٹ پینے والے لوگوں کی تعداد بہت تھی اب ہمارے ملک میں ایک اور چیز شیشہ بھی آگیا ہے شیشہ بھی سگریٹ کی طرح ہوتا ہے بس فرک یہ ہوتا ہے کہ اس کا نقصان زیادہ ہے اس سے بھی کنسر وغیرہ کی بیماریاں ہوتی ہیں۔شیشہ میں مخلتف قسم کے ذائقے بھی استعمال ہوتے ہیں۔



شیشہ زیادہ ترعرب ملکوں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے اور اب بھی وہاں استعمال ہو رہا ہے اور اب کچھ سالوں سے اس کا استعمال ہمارے ملک میں بھی زیادہ ہو گیا ہے اس کے بھی وہی نقصان ہیں جو کسی سگریٹ کی وجہ سے ہوتے ہیں لیکن سگریٹ سے زیادہ لوگ اس کی طرف مائل ہوتے ہیں۔



کچھ عرصہ پہلے ہمارے ملک میں اس کا استعمال بہت زیادہ ہو گیا تھا اور جگہ جگہ پر شیشہ کے پالر اور شیشہ کیفے کھل گئے تھے اور یہ اس طرح استعمال ہورہا تھا جیسے کوئی ڈرنک ہو اس کے بعد ہماری گورنمنٹ نے اس کو نوٹس لیا اور اس کے خلاف کاروائی کر کے اس پر پابندی لگا دی۔



اس بات کا اثر تو بہت ہوا اور کافی حد تک اس کا استعمال ختم ہو گیا لیکن اس کے بعد کچھ شوپنگ سنٹر اوردوکان داروں نے شیشہ کے سامان کو پیچنا شروع کر دیا تاکہ لوگ دوسری جگہوں پر جامے کی بجائے گھر میں ہی اس کو بنا کر استعمال کریں۔



تو اس وجہ سے واپس شیشے کا استعمال شروع ہوگیا لیکن اتنا نہیں ہوا کہ جتنا اس کے اتے ہی ہوا تھا۔ شیشہ کا استعمال بھی زیادہ ترنو جوان نسل کر رہی ہے اور لوگ اس کے اتنے عادی ہو گئے ہیں اس کو دن میں دویا تین دفع بھی استعمال کر رہے ہیں۔




About the author

160