کابل/ اسلام آباد( اے این این ) افغانستان نے 250پاکستانی کارکنوں کو ملک سے بے دخل کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحدپر کشیدگی ہے اور باب دوستی اتوار کومسلسل 10ویں روز بھی بند رہا ،اس کشیدگی کے دوران افغان حکام نے پاکستانی کارکنوں کو بے دخل کیا۔ ایک پاکستانی اہلکار کے مطابق گزشتہ دس روز کے دوران 250سے زائد کارکنوں کو افغانستان سے نکالا گیا۔