کچھ لوگوں نے اس طریقہ سزا کو مزید دلچسب بنا کر اس کا نام "کرکٹ" رکھ دیا
کرکٹ ان تمام ملکوں میں ہے جن کو ان کے کئیے کی سزا مل رہی ہے
ویسے دیکھا گیا ہے کرکٹ کھیلنے والا برا صابر ہوتا ہے
تمام دن دھوپ میں کھڑا رہنے کے بعد شام کو اچھلتا کودتا میدان سے باہر آتا ہے
اس کی شکل دیہات میں کپڑے دھونے والے ڈنڈے (دنمڑی) سے ملتی ہے، ویسے اس بلے کلے بہت سے فوائد ہیں
اس سے بہتر کپڑے دھوے جا سکتے ہیں، اور کبھی کسی شریف آدمی کی پٹائی کے لئے بھی مدد لی جا سکتی ہے
دوسرے نمبر پر جو ہتھیار آتا ہے اسے "وکٹ" کہتے ہیں
یہ ایک لمبوتری نوکدار چھڑی ہوتی ہے آپ اس کو لمبی لمبی چوبی کیلیں بھی کہ سکتے ہیں
یہ تین کیلیں زمین میں ٹھوک دی جاتی ہیں
بلے باز اور ان کیلوں کا آپس میں بڑا گہرا رشتہ ہوتا ہے
اس گیند کا استعمال وہ کھلاڑی کرتا ہے جو کھلاڑیوں میں سب سے وحشی ہوتا ہے
اسے اجازت ہوتی ہے وہ اس گند کے ذریعے بلے باز کا منہ، سر یا جسم کا کوئی حصہ تور دے
اس عمل پر اس کو بے حد داد ملتی ہے اور اسے مین آف دی میچ قرار دیا جاتا ہے