اس دنیا میں ہر ذی نفس کو الله تعالیٰ نے انسانیت کی خدمت کے لئے پیدا کیا ہے. انہی مخلوقات میں سے ایک جانور بھی ہیں. جانور اللہ تعالیٰ کی بے زبان اور بے بس مخلوق ہیں. جو ہماری بہت طرح سے مدد کرتے ہیں
کچھ ہیں جن سے ہم بار برداری کا کام لیتے ہیں کچھ سواری کے کام آتے ہیں، کچھ کا ہم دودھ پیتے اور گوشت کھاتے ہیں اور کچھ کو ہم اپنی صنعتوں میں استعمال کرتے ہیں. اسس کے علاوہ بھی جانور بہت طرح سے ہماری مدد کرتے ہیں
اب ہونا تو یہ چاہیے کے انسان اشرف المخلوقات ہونے کے ناطے اپنے اعلیٰ ظرف کا مظاہرہ کرے مگر ایسا نہیں ہے. ان جانوروں پر انسان کی طرف سے اس حد تک ظلم روا رکھا جاتا ہے کہ روح کانپ اٹھے. ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ سواری کے جانوروں کو راستے میں اتنا بری طرح سے پیٹا جاتا ہے کہ وہ زخمی ہو جاتے ہیں
اب چوں کے وہ زبان نہیں رکھتے تو اپنی حالت زار سنانے کے بھی قابل نہیں ہوتے. کچھ جانوروں پر اس قدر بوجھ لاد دیا جاتا ہے کے وہ سانس تک نہیں لے پاتے
اتنا سخت کام لے کر بھی بہت سے لوگ ان کے چارا پانی تک کا خیال نہیں رکھتے اور ان پر ظلم کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں
جانور بیشک زبان نہیں رکھتے مگر وو ایک عدد جان ضرور رکھتے ہیں اور اپنے اوپر ہونے والے ظلم کو محسوس بھی کرتے ہیں.ایک اعلی مخلوق ہونے کے ناطے ہمیں دوسری مخلوقات کے جذبات کا بھی خیال کرنا چاہیے اور ان سے پیار محبت اور نرمی کا سلوک کرنا چاہیے.
ہمارا مذہب بھی ہمیں اسی چیز کی تعلیم دیتا ہے بلکے دنیا کا ہر مذہب اس کی حمایت کرتا ہے. اگر اپ کے گھر یا پاس میں کوئی جانور ہے تو آج ھی سے اسے ستانے سے توبہ کریں اور اسکے معاملہ میں نرمی کا رویہ اپنے اندر لائیں.