لاہوری ناشتہ حصہ آخر

Posted on at


ان تمام کھانوں کے علاوہ لاہور کے لوگ پراٹھوں کا ناشتہ بھی بہت پسند کرتے ہیں۔ پہلے کوئی دور تھے جب تمام لوگ اپنے اپنے گھروں میں پراٹھے تیار کیا کرتے تھے۔ لیکن آج کے دود میں پراٹھے بھی بازاروں میں آسانی سے مل جاتے ہیں۔ تقریباً ہر ناشتے کی دکان پر پراٹھے تیار کرنے والے آپ کو ضرور نظر آئیں گے اور ساتھ ہی ساتھ پراٹھا خریدنے والوں کا ڈھیر سارہ رش بھی نظر آئے گا۔ کچھ لوگ پراٹھوں کے لیے بیکری کا رخ کیونکہ آج کل تو بیکری پر بھی پیک پراٹھے دستیاب ہوتے ہیں۔ جو کہ پکانے کے لیے تیار ہوتے ہیں ان کو صرف گھر لا کر گھی لگایا جاتا ہے اور کھا لیا جاتا ہے۔ بعض لوگ پراٹھے کا استعمال انڈا اور چائے کے ساتھ کرتے ہیں اور بعض لوگ بازاری چنے اور لسی کے ساتھ پراٹھا کھاتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو پراٹھوں کے ساتھ اچار کھانا بہت پسند ہوتا ہے اور کچھ لوگ نمک والا پراٹھا اکیلی چائے کے ساتھ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔


 



 


یہ تمام ناشتے لزیز ہوتے اور لاہور کے تمام لوگ ان کو بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن ان ناشتوں میں زیادہ تر چیزیں مضر صحت ہوتی ہیں کیونکہ ان تمام چیزوں میں گھی اور مصالوں کا استعمال اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ عام روٹین کا کھانا کھانے والے لوگ اتنا گھی ایک ہفتے میں استعمال کرتے ہوںگے جتنا لاہور کے لوگ ایک ناشتے میں استعمال کرتے ہیں اسی وجہ سے دل اور معدہ کی بیماریاں بھی بہت عام ہوتی جا رہی ہیں۔ بازاری ناشتہ کرنا لوگوں کا شوق ہوتا ہے لیکن اس شوق کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160