اگرچہ کہ چہرے کی شادابی اور خوبصورتی کے لئے بازار میں بےشمار اشیاء بڑی آسانی سے دستیاب ہیں لیکن یہ بات اپنے ذہن ہمیشہ رکھیں کہ اگر آپ اپنی جلد کا مناسب طور پر خیال رکھنے میں ناکام ہیں تو پھر دنیا کی کوئی بھی پراڈکٹ آپ کی رنگت اور خوبصورتی میں اضافہ نہیں کر سکے گی ۔ بات جب چمک دمک کی حامل اور عمدہ معیاری جلد کی ہو تو سب سے پہلے یہ غور کرنا ہو گا کہ آپ کی روز مرہ کی خوراک کیا ہے اور اپنے طور آپ جلد کی دلکشی کے لئے کون سے اقدامات کر رہی ہیں ، اگر آپ کا تمام تر زور اس بات پر ہے کہ بیوٹی پراڈکٹس خرید کر لاتی رہیں اور دیگر عوامل کو نظر انداز کر دیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی جلد کو تسلسل کے ساتھ نقصان پہنچ رہا ہے اور کوئی طریقہ یا علاج اس کی تلافی نہیں کر سکتا ۔ ظاہر ہے کہ اس حوالے سے آپ کو چند مفید ہدایات اور مشوروں کی ضرورت ہے جن پر سختی کے ساتھ عمل کر کے ہی مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکتے ہیں
1) ہمیشہ متوازن غذا استعمال کریں ۔ اگر آپ چربی اور چکنائی والی غذائیں یا جنک فوڈ استعمال کرنے کی عادی ہیں تو آپ کی جلد سا کا پھرپور عکس پیش کرے گی لہذا اپنی جلد کو بہتری کی جانب راغب کرنے کے لئے سب سے پہلے مناسب غذا کا استعمال کریں تا کہ جلد کو مناسب غذائیت مل سکے۔
2) ہر شب کم سے کم سات گھنٹے کی پھرپورنیند لیں کیونکہ نیند کی کمی آپ کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا اضافہ کر دے گی ۔ مناسب آرام بھی آپ کے جسم اور مجموعی زندگی پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے ۔
3) جلد کی کثافتوں کو دور کرنے کی غرض سے یومہ سات سے آٹھ گلاس پانی پینے کی عادت ڈال لیں بلکہ زیادہ بہتر یہ ہو گا کہ تھوڑا تھوڑا کر کے دن بھر میں پانی کئی مرتبہ پیتی رہیں تا کہ وہ جلد میں جذب ہوتا رہے ۔