یہ کیسی محبتیں ہیں....؟؟؟
ان محبتوں کے جھانسوں میں آ کر اکثر لڑکیاں اپنی تصاویر بھی لڑکوں کو دے دیتی ہیں جن کا بھی بہت زیادہ غلط استعمال کیا جا سکتا ہے آج کے دور میں جہاں پر ٹیکنولوجی نے انسان کی زندگی کو بہت زیادہ آسان اور فائدہ مند بنا دیا ہے وہاں اس کے ساتھ ساتھ اس کے نقصانات بھی بہت زیادہ ہیں ایک سادہ تصویر کو کسی بھی دوسرے انسان کے ساتھ جوڑ کر بنایا جا سکتا ہے کسی بھی انداز میں اور کسی بھی رنگ میں اسی طرح سے بہت سی لڑکیوں کی تصاویر کو بہت غلط استعمال کر کے ان کی عزتیں خراب کی جاتی رہی ہیں اور مزید خراب کی جا رہی ہیں
بہت مرتبہ ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ جب لڑکے اور لڑکیوں کی محبتیں ایک حد سے بڑھ جاتی ہیں مگر جب ان سےمحبتوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکل پاتا ہے تو اکثر لڑکے لڑکیوں کی جانوں سے بھی کھیل جاتے ہیں ایسے بہت سے بے شمار واقعات بھرے پڑے ہیں کہ جن کو سنانا بھی مشکل ہے مگر میں یہاں ایک واقعہ بیان کرنا چاہتی ہوں جو کہ بلکل سچ ہے اور یہ سب میری آنکھوں کے سامنے میرے ہی محلے میں ہوا تھا میری گلی میں ایک گھر ہے انکا لڑکا کسی لڑکی سے محبت کرتا تھا جب کافی وقت گزرا تو لڑکے نے لڑکی کو کہا کہ میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں تم اپنے گھر والوں سے اس بارے میں بات کرو لڑکی نے کہا کہ ٹھیک ہے میں بات کروں گی تم مجھے کچھ وقت دو لڑکی نے جب اپنے گھر والوں سے بات کی تو اس کے گھر والے اس شادی کے لئے نہ مانے یہ بات لڑکے کو بہت نہ گوار گزری اور وہ غصےسے اس لڑکی کے گھر چلا گیا اور اسکے گھر کے باہر کھڑے ہو کر فائرنگ کی بہت زیادہ لڑکے کی اس حرکت سے اس لڑکی اور گھر والوں کی تو عزت خراب ہوئی ہی مگر اس حرکت سے اگر کسی کی جان چلی جاتی تو کون ذمہ دار ہوتا اور اسکا انجام کیا ہوتا
بہت سے ناکام عاشق تو اس سے بھی زیادہ گھٹیا حرکتوں پر اتر آتے ہیں اور وہ اکثر لڑکیوں کو ایسا نقصان پہنچا دیتے ہیں کہ ان کی تمام زندگی تباہ و برباد ہو جاتی ہے انہی حرکتوں کی وجہ سے بہت سی لڑکیوں پر تیزاب بھی پھینک دیا جاتا ہے اور اتنے اتنے حسین چہرے جلا اور جھلسا دے جاتے ہیں اس دور میں جہاں پہلے ہی اچھی خاصی لڑکیوں کے رشتوں کو لے کر گھر گھر میں پریشانی بنی ہوئی ہےاب تو اچھی بھلی لڑکیوں کو نہیں پوچھا جاتا ہے تو ایسی لڑکیوں کا کیا بنتا ہے میں اکثر سوچتی ہوں کہ اگر ہم لوگوں کے چہروں پر ایک چھوٹا سا دانہ یا پھر کوئی نشان بھی بن جاۓ تو ہم کو کتنی پریشانی ہوتی ہے اور ہم سو جتن کرتے ہیں اس ایک دانے اور نشان کو ختم کرنے کے لئے مگر جن کے پورے چہرے ہی جھلسا دیے جاتے ہیں ان پر کیا گزرتی ہو گی کیا وہ بھی آئینہ دیکھتی ہونگی ان پر کیا گزرتی ہو گی اس وقت شائد اس بات کا اور انکیہ تکلیف کا اندازلگانا بھی بہت مشکل ہوتا ہو گا آخر کیوں خدا کے بناۓ ہوئے اتنے خوبصورت چہروں کو یوں برباد کر دیا جاتا ہے کیوں ایسا ظلم کیا جاتا ہے محبت کے نام پر ایسا ظلم تو کوئی نفرت کرنے والا بھی شائد نہ کرتا ہو جیسا یہ محبت کا داعواکرنے والے کرتے ہیں ایسی لڑکیوں کی زندگی ،زندگی نہیں بلکے ایک بہت تکلف دہ چیز بن کر رہ جاتی ہے دنیا انکے چہروں سے ڈرنے لگتی ہے اور وہ دنیا سے ،میں نہیں مانتی کہانسان جس سے محبت کرتا ہو اور وہ اسکو چھوٹی سی بھی تکلیف دے سکتا ہے اور پھر ایسے زخم تو بہت گہرے اور تکلیف دہ ہوتے ہیں میں اسی لئے تو کہتی ہوں کہ یہ کیسی محبتیں ہیں
رائیٹر سدرہ خان
میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ