پاکستان میں مختلف تہواروں خواہ وہ عید ہو یا شادی بیاہ کی تقریبات یا اور دیگر تقریبات ہر موقع پر
خواتین چوڑیاں پہننا نہیں بھولتیں٘ ہر عمر کی خواتین خواہ وہ لڑکیاں ھوں یا زیادہ عمر کی خواتین چوڑیاں
ضرور پہنتی ھیں٘ اکثر خواتین چوڑیاں کپڑوں کی رنگت کی مناسبت سے پہنتی ھیں اور بعض خواتین
کو جس رنگ کی چوڑیاں پسندآئیں وہی پہن لیتی ھیں آجکل دوکانوں پر ہر قسم اور ہر رنگ کی خوبصورت
چوڑیاں ملتی ھیں وقت کے ساتھ ساتھ جہاں اور چیزیں مہنگی ھوتی جا رہی ھیں یے بہی مہنگی ہوتی جا رہی ھیں
لیکن جب یہ چوڑیاں خواتین کی کلایوں میں ڈلتی ھیں تو خوبصورتی کے لحاظ سے ان کی قیمت کم دکھائی
دیتی ھےاور ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگ جاتے ھیں کوئی بھی تہوار ھو شادی بیاہ یا عید کا موقع
چوڑیوں کے بغیر خواتین کی تیاری ادھوری محسوس ھوتی ھے ان چوڑیوں کی کھنک کانوں میں رس گھولتی ھے
اسی لیے خصوصی تہواروں مثلاً عیدالفطر اور عیدالاضحی وغیرہ پر بازاروں میں ہر طرف رنگ برنگی چوڑیوں
کی بہار آئی ہوئی ہوتی ھےجدید فیشن کے لباس کے ساتھ ساتھ جب جدید فیشن کی چوڑیاں خواتین کی کلایوں میں ڈالی
جاتی ھیں تو لباس اور چوڑیوں دونوں کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جاتے ھیں خواتین لڑکیوں اور بچیوں کی کلایوں
میں کھنکتی رنگ برنگی چوڑیاں ان کی عید کی خوشیون کو دوبالا کردیتی ہیں آجکل چوڑیوں کی بہت زیادہ
ورائٹی دوکانوں پر آئی ھوئی ھے جیسے کہ پلاسٹک کی چوڑیاں شیشے کی چوڑیاں اور دھاتی چوڑیوں کی
بھی بہت ساری ورائٹی مل جاتی ھے دوکانوں پر