دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب کونسی ہے؟ کوئی پچاس برس بیت چکے جب اس سوال کے جواب میں بتایا جاتا تھا کہ جو دنیا میں سے سے زیادہ پڑھی جاتی ہے وہ کتاب انجیل مقدس ہے- انجیل مقدس کے بارے میں یہ معلومات بھی فراہم کی جاتی تھیں کہ چونکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ عیسائی عقیدے کے لوگ بستے ہیں- اس لئے انجیل مقدس سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے- یونیسکو اور دوسرے تحقیقی ادارے اس کے بعد دوسرے نمبر پر پڑھے جانی والی کتاب قرآن بتاتے تھے
اب صورت حال بدل چکی ہے- آہستہ آہستہ یہ تناسب کم ہوتا گیا، یونیسکو اور دوسرے تحقیقی اداروں کے اشتراک سے ایک رپورٹ شائع کی گئی جس کے مطابق اس وقت دنیا میں جو کتاب سب سے زیادہ پڑھی جاتی ہے وہ قرآن ہے
تحقیقی رپورٹ میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ اگرچہ دنیا میں مسلمانوں کی تعداد عیسائی مذہب کے ماننے والوں سے کم ہے، اس کے باوجود اب دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والی کتاب انجیل مقدس نہیں بلکہ اس کی جگہ قرآن مجید نے لے لی ہے- اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغرب میں بطور خاص گزشتہ بیس سے پچیس سالوں میں عام عیسائیوں نے انجیل کا مطالعہ ترک کر دیا ہے- لوگ گرجا گھروں میں بھی اب پہلے کی طرح بڑی تعداد میں نہیں جاتے- گزشتہ پچیس سالوں میں عیسائیوں نے اپنی کتاب انجیل کے مطالعے کی کمی کے ساتھ ساتھ اپنی عبادات کے معاملے میں بھی لاپرواہی برتنی شروع کر دی ہے- امریکا میں بعض ایسے گرجے بھی ہیں جہاں لوگوں کو عبادت پر بلانے کی ترغیب دیتے ہوے گرجوں کی انتظامیہ نے پورے لباس کی پابندی ختم کر دی- یہاں تک علان کیا گیا کہ خواتین مختصر ترین لباس میں بھی عبادت کے لئے گرجا گھر آ سکتی ہیں- اس کے باوجود عبادت کے لئے آنے والے عیسائیوں کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہوتی جا رہی ہے
گرجوں کے علاوہ گھروں میں بھی عیسائیوں نے انجیل مقدس کو طاق نسیاں کی زینت بنا دیا ہے- بعض والدین نے احتجاج کیا کہ اسکولوں میں انجیل کی تعلیم دے کر ان کے بچوں کو غیر سائنسی تربیت دی جا رہی ہے
یونیسکو کے ماہرین اور محققین کا دعویٰ ہے کہ ساری دنیا میں اسلام کا احیاء ہو رہا ہے- مسلمان پہلے سے کہیں زیادہ عبادات اور قرآن پاک کی طرف رجوع کر رہے ہیں، حتیٰ کے وہ علاقے جو اشتراکی نظام کے تحت ہیں اور جہاں دہریت کی تعلیم دی جاتی ہے، اور دہریت کا پرچار ہوتا رہا ہے- وہاں بھی قرآن پاک پڑھنے والوں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے
لہذا اب یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پڑهے جانے والی کتاب قرآن پاک ہے، اور ان شاء الله اس کے پڑھنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو گا