گزشتہ کچھ عرصہ پہلے سننے میں آیا تھا کہ تھری جی اب پاکستان میں بھی انے والا ہے اور کچھ عرصہ کے بعد اس کی نیلامی ہوئی اور یہ پاکستان میں آ گیا اور اس وقت مجھے لگا کہ اب پی،ٹی سی ایل والے اب اپنا ڈی ایس ایل کے ریٹ بھی کم کر دیگی لیکن حقیقت تو کچھ اور ہی نکلی
جب تک تھری جی پاکستان میں نہیں آیا ہوا تھا اس کی نیلامی نہیں ہوئی تھی تب تو ڈی ایس ایل کی سپیڈ بھی بہت ہی اچھی تھی اور ریٹ بھی بہت ہی کم تھے اس وقت ایک ایم،بی کا بل ١٢ سو روپے اتا تھا اور ٢ ایم بی کا بل ١٦ سو روپے آتا تھا
لیکن اب پی.ٹی سی ایل والوں نے ریٹ بہت ہی زیادہ کر دیے ہیں اور سپیڈ تو بلکل کم کر دی ہے ہر وقت نیٹ لوڈنگ پر ہی ہوتا ہے اب بل بھی ایک ایم،بی کا ١٨ سو کر دیا ہے اور ٢ ایم بی کا ریٹ ٢١سو ٤٠ روپے کر دیا ہے جو کہ بہت بڑی نا انصافی ہے ان یوزر کے ساتھ کہ جو تھری جی انے کے بعد بھی پی،ٹی،سی ایل ہی استمعال کرینگے اگر پی ٹی سی ایل والوں نے ریٹ کم نا کیے تو خدشہ ہے کہ پی،ٹی،سی ایل بلکل ختم ہو جائیگا کیوں کہ سارے لوگ اسی امید پر تھے کہ تھری جی کے انے کے بعد پی،ٹی،سی ایل والے ڈی ،ایس،ایل کا ریٹ کم کریں گے
لیکن کم کرنے کے بجائے اور بھی بڑھا دیا جس سے پی ٹی سی ایل کا اپنا ہی نقصان ہو رہا ہے کیوں کہ لوگ اب پی ٹی سی ایل ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے کٹوا رہے ہیں اور تھری جی کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں اور میری اپیل ہے پی ٹی سی ایل والوں سے کہ آپ اپنے ڈی ،ایس،ایل کے ریٹ کم کر دیں اسی میں آپ کی اور عوام کی بھلائی ہے
تھری جی اب یو فون اور ٹیلینار میں بھی آ چکا ہے اور بہت جلد یو.ایس.بی میں بھی انے والا ہے میں آپ سب پاکستانیوں کو تھری جی کے پاکستان انے پر مبارک باد دیتی ہوں