وٹہ سٹہ کی وجہ سے بربادی حصہ دوئم

Posted on at


وٹہ سٹہ میں لڑائی جھگڑے کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ ایک جوڑا تو ہم عمر ہوتا ہے اور دوسرا جوڑے میں ایک کی عمربہت زیادہ اور ایک کی کم ہوتی ہے یعنی یہ کہنا درست ہو گا کہ عمر کے ڈیفرنس کی وجہ یک دوسرے کے ذہنوں کر سمجھ نہ پانے کی وجہ سے بھی لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں اور دونوں گھر تباہی کی طرف جاتے ہیں۔


 



 


اس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ لوگ وٹہ سٹہ تو کر لیتے ہیں بلکہ یہ کہنا درست ہو گا کہ ماں باپ اپنے بہن بھائیوں سے محبت میں آ کر شادیاں تو کر لیتے ہیں مگر اس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ اگردونوں میں سے کسی ایک کا بھی گھر تباہ ہو جائے تو لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ غلطی کس کی ہے بلکہ اس بات پر اڑ جاتے ہیں کہ ہماری بیٹی کو اس کے بھائی نے طلاق دی ہے لہزا ان کی بیٹی کو بھی طلاق دے کر گھر بھجیو تا کہ ان کو پتہ چلے کہ کتنی تکلیف ہوتی ہے یا اگر گھر بچ بھی جاتا ہے تو ساری زندگی لڑکی کو طعنہ دیا جاتا ہے کہ ہمارا احسان مانو کہ تمھیں گھر رکھا ہوا ہے یا اسطرح کی باتیں کی جاتی ہیں کہ اس کہ ساری زندگی عذاب بن جاتی ہے۔


 



 


لہزا والدین کو اپنی بچوں کے معاملے میں بہت سوچ سمجھ کرقدم اٹھانا چائیے کہ یہ ان کی بیٹی یا بیٹے کی زندگی کا سوال ہوتا ہے اور اگر کرنی بھی ہے تو ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی ہمت بھی ہونی چائیے نہیں تو بہترین مشورہ یہ ہے کہ وٹہ سٹہ نہیں کرنا چائیے کیونکہ اگر دونوں میں سے ایک گھر ٹھیک نہ چلے تو دوسرے گھرکو خود تباہ کر دیتے ہیں یا اسطرح کی باتیں کرتے ہیں کہ وہ گھر خود ہی ٹوٹ جاتا ہے سو بڑی سوچ سمجھ کر یہ قدم اٹھانا چائیے۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160