اسلام قبول کرنے والی اہم شخصیات
شہرہ آفاق انگریز مسلمان مصنف، مترجم قرآن، محقق، مفکر اور اخبار نویس محمد ما ماڈیوک پکھتال عظیم شخصیت تھے۔ ان کی پیدائش 17 اپریل 1875ء کو برطانیہ میں ہوئی۔ ان کا نام ماڈیوک تھا۔ وہ برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل کے ہم جماعت اور اچھے دوستوں میں سے تھے۔
انہیں زبانیں سیکھنے کا بہت شوق تھا اس لئے بیت المقدس کے شیخ الجامعہ سے عربی پڑھی۔ اب وہ اسلام کے زیادہ نزدیک آچکے تھے۔ حتٰی کے انھوں نے عربی لباس بھی پہننا شروع کر دیا تھا۔
وہ مسلمان ہونے کا پختہ ارادہ کر چکے تھے۔ 1914ء میں انہوں نے لندن میں اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کر دیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد وہ محمد مار ماڈیوک پکھتال کہلائے۔ان کے متعدد تصانیف بھی منظر عام پر آتی رہیں۔ وہ نمازوں کی امامت کراتے، نماز تراویح پڑھاتے، جمعہ کا خطبہ دیتے اور دینی علوم سکھاتے تھے۔
پہلے سے موجود قرآن حکیم کے انگریزی تراجم کا مطالعہ کرتے ہوئے انہوں نے محسوس کیا کہ یہ تراجم غیر مسم علماء اور مستشرقین کے ہیں جو مطالب اور معنی سے انصاف نہیں کرتے چنانچہ پکھتال نے قرآن مجید کا انگریزی ترجمہ کیا جو 1930ء میں لندن، نیو یارک اور حیدرآباد دکن سے کے نام سے شائع ہوا۔ یہ کسی مسلمان کا کیا گیا پہلا انگریزی ترجمہ تھا۔
مارڈیوک پکھتال 19 مئی 1936ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انہیں لندن کے مسلم قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔