امریکی ریاست اوہالو میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ابھی کچھ دنوں پہلے ایک امریکی شخص کو اسکی پسندیدہ ترین موٹر ساہیکل کے ساتھ دفن کر دیا گیا۔
ایسا اس لیے کیا گیا کہ بلی اسٹیڈلی نامی شخص نے مرنے سے پہلے کیا کہ جب وہ فوت ہو جائے تو اسکو اس تو اسکو اسکی من پسند جو کہ ۱۹۷۷ ماڈل کی ہارے دیوڈسن موٹر سائیکل پر اس حالت میں دفن کیا جائے جیسا کہ وہ اس پر سوار ہو۔
لہزا اس کی آخری خواہش کے احترام میں اسکے لیے ایک شیشے کا خصوصی تابوت بنوایا گیا جس میں اسکی موٹر سائیکل پر اسے اس انداز میں بٹھایا گیا کہ جیسے ہو اسے چلا رہا ہو۔
اسکی خواہش کو پورا کرنے کےلیے اسکی قبر بھی معمول سے کچھ زیادہ بڑی بنائی گئی۔ اور اسکی میت کو کیمکل لگا کر اور چمڑے سے تیار کیے گئے کپڑے اور ہیلمنٹ پہنا کر اسے دھات سے بنی پٹی کے سہارے موٹر سائیکل پر بٹھایا گیا۔
اس شخص کے ۴ بچے بھی تھے جن کا کہنا ہے کہ انکے باپ کی موت پھیپھڑوں کے کینسر سے ہوئی ۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ انکا باپ عجیب و غریب مزاج کا مالک تھا اور اسنے اپنے آخری سفر کو ایک منفرد انداز میں منقعد کروانے کی پوری منصوبہ بندی کر رھکی تھی۔ اور اس لیے وہ خصوصی تابوت اسکی موت سے پہلے ہی تیار کروا لیا گیا تھا۔