35 لاکھ سے زائد امریکی باشندوں کے ایک جائزے سے یہ نتیجہ اخز کیا گیا ہے کہ شادی شدہ افراد میں کنواروں ،طلاق یافتہ ،بیوہ یا رنڈوے افراد کے مقابے میں دل یا خون کی نالی کی بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہوتاہے۔
یہ بات کسی بھی عمر کے فرد کے لئے درست ثابت ہوئی تھی اور اس کا اطلاق مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین پر بھی یکساں دیکھا گیا تھا۔
علاوہ ازیں امراض قلب کے خطرے کو بڑھانے والے دیگر عوامل مثلا ہائی کولیسٹرول ذ یا بیطس کی موجودگی سے بھی اس نتیجے پر کوئی اثر نہیں پڑا تھا۔ مطلب یہ ہے کہ شادی شدہ افراد کی عمر خواہ کچھ ہو اور وہ مرد ہو یا خواتین اور ان میں امراض قلب میں مبتلا کرنے والے عوامل جیسے کولیسٹرول کی زیادتی یا ذ یا بیطس ہوتو بھی یہ بات درست ثابت ہوئی کہ شادی شدہ افراد ،غیر شادی شدہ یا طلاق یافتہ افراد کے مقابلے میں قلبی شریانی امراض سے زیادہ محفوظ رہتے ہیں۔
نیویارک یونیورسٹی کے ریسرچرز نے اس جائزے میں ان لوگوں کو شریک کیا تھا جو کینسر اور دیگر بیماریوں کی اسکریننگ ٹیسٹ کے لئے ایک نجی کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ سہولت سے مستفید ہونا چاہتے تھے ۔
جائزے میں دیکھا گیا کی شادی شدہ افراد کنواروں کے مقابلے میں دل کے امراض میں کم مبتلا تھے۔