ویجٹیبل پلاؤ
چاول۔
رواں کی پھلیاں۔
آلو [کو کاٹ کر اس کی چپس بنا لیں]
چکن[بون لیس بوائل کر کے چھوٹے چھوٹے ٹکرے کر لیں]
شملہ مرچ[کٹی ہوئی باریک باریک]
پیاز[ایک عدد]
ٹماٹر[ایک عدد]
لہسن ۔ادرک کا پیسٹ[حسب ضرورت]
نمک۔سرخ مرچ۔سبز مرچ۔ ہلدی[حسب ضرورت]
گرم مصالحہ۔گھی۔ہرا دھنیہ۔پودینہ وغیرہ [حسب ضرورت]
ترکیب[بنانے کا طریقہ]
سب سے پہلے چاولوں کو بھگو لینا ہے پھر ایک کڑاہی میں تھوڑے سے گھی میں پیاز براؤن کرنے ہیں پیاز براؤن کر کے اس میں ٹماٹر ڈالیں ٹماٹر ڈال کر اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ڈالیں پھر اس میں نمک ۔سرخ مرچ۔سبز مرچ۔ہلدی ڈالیں اور مصالحہ بھون لیں مصالحہ بھون کر اس میں رواں کی پھلیاں ڈال دیں پھلیاں بھون کر گھلا لیں جب اچھی طرح گل جائیں تو اس میں چکن ڈال دیں اور پھرپانی ڈال دیں چاولوں کے حساب سے جب پانی کو ابال آ جائے تو اس میں چاول ڈال دیں دم لگانے سے پہلے اس کے اوپر آلو کی چپس۔شملہ مرچ۔تھوڑی سی کٹی ہوئی سبز مرچ۔ کٹا ہوا دھنیہ۔ پو دینہ کے پتے ڈال کر دم لگائیں جب حسب ضرورت دم لگ جائے تو اچھے سے سرو کریں۔
نوٹ۔
یہ ڈش آپ سب چیزیں بوائل کر کے ایگ فرائڈ کی طرح بھی بنا سکتے ہیں نمک اور کالی مرچ ڈال کر۔
اس میں مزید سبزیاں بھی ڈال سکتے ہیں اپنی پسند کی۔
مکرونی ڈال کر مکرونی کی طرح بھی بنا کر سرو کر سکتے ہیں۔
چیزوں کی مقدار اس لیے نہیں لکھی گئی کہ آپ اپنی مرضی سے زیادہ یا کم کر سکتے ہیں۔
اس میں آپ بریانی مصالحہ ڈال کر مصالحے کو زیادہ کر کےبریانی جیسا بھی بنا سکتے ہیں۔