اولاد

Posted on at


اولاد  الله کی  ایک   رحمت ہے اور یہ اولاد اپنے ماں باپ کی آنکھوں کا تارا بھی ہے جب وہ اپنی اولاد کو دیکھتے ہے تو  ان کے اندر خوشی کے جذبات پیدا ہوتے ہے-

 

ماں باپ اپنی اولاد کے لئے کیا نہیں کرتے اپنے بارے میں بعد میں سوچتے ہے لیکن اپنی اولاد کے بارے میں پہلے سوچتے ہے رات دن کام کرتے ہے تا کہ ان کی اولاد کی خواہشات پوری ہو سکے- اپنی انگلی سے پکڑ کر انھیں  چلنا سیکھاتے ہے-   اگر انھے کچھ ہو جائے تو ساری رات ان کے ساتھ جاگتے ہیں - اگر انھے کوئی تکلیف ہو تو والدین کو بھی تکلیف ہوتی ہے- اولاد ایک امتحان ہے اللہ کا- اگر اولاد روۓ  تو ماں باپ کی  آنکھ میں بھی آنسو آ جاتے ہیں- پرچوں کا ڈر اولاد سے زیادہ ماں باپ کو ہوتا ہے-  اگر ماں کے پاؤں  کے نیچے جنت ہے تو باپ کے پاؤں  کے نیچے اس جنت کی چابی ہے-  ماں اپنے طریقے سے پیار کرتی ہے اور باپ اپنے طریقے سے-

 

والدین اپنی اولاد کے لئے ہر قسم کی مشکل کا سامنا کر لیتے ہے- اور جب یہ اولاد بری ہوتی ہے تو وہ اپنے والدین سے دور چلی جاتی ہے وہ سب کچھ بھول جاتی ہے جو ان  کے والدین نے ان کے لئے کیا-  وہ مشکلات سب کچھ اچھے سکولز میں ڈالنے کے لئے انہوں نے جو دن رات محنت کی وہ سب بھول جاتے ہے وہ بھول جاتے ہے کے وہ آج جو بھی ہے اپنے ماں باپ کی وجہ سے ہے- لیکن وہ جب آج اپنے ماں باپ کو بڑھا دیکھتے ہے تو  صبر نہیں کرتے اور ان کے بڑھاپے کا مزاک اڑاتے ہے- آج اگر وہ کوئی بات بھول جاتے ہے تو آج وہ ہی اولاد اس پر طنز کرتی ہے وہ بھول جاتی ہے کہ بچپن میں ان  کے ساتھ بھی یہ سب ہوا ہے- آج وہ بڑھاپے کی وجہ سے چل نہیں سکتے تو تمیں چاہیے کہ تم ان کا سہارا بنو اور یاد کرو اپنا پہلا قدم جو تم نے ڈالا تھا اور تمارے ساتھ اس وقت کتنا سہارا تھا وہ دن یاد کرو اور اپنے ماں باپ کا سہارا بنو- اگر آج تمارے ماں باپ بیمار ہوتے ہے تو تمیں چاہیے کہ تم ان کا خیال کرو جتنی نیکیاں اور دوائیں لے سکتے ہو لے لو- پیسوں کے بارے میں مت سوچو اگر سوچنا ہی ہے تو یہ سوچو کہ جب تم بیمار پڑتے تھے تو کیسے تمارے ماں باپ اپنی خواہشات کو مار کر تمارے لئے دوا لاتے تھے اور ساری ساری رات تمارے ساتھ جاگتے تھے پر افسوس!! کہ آج تمیں یہ سب یاد نہیں- وہ ماں باپ جنہوں نے ساری زندگی اپنا پیار تمیں دیا آج تم ہی اس کے ساتھ  ایسے کر رہے ہو-  آج تم نے وہ ساری خواہشات توڑ دی ہے جو تمارے والدین نے تمارے لئے دیکھی تھی-

 

اگر تم اپنی زندگی اچھی گزرنا چاہتے ہو تو اپنے ماں باپ کا خیال رکھو کیوں کہ اگر ان کے ساتھ تماری دعا نہیں تو تم زندگی کے کسی مرحلے کو پورا نہیں کر سکتے- جتنی چاہوں ان سے دعائیں لو  اگر آج یہ وقت گزر گیا تو تم بعد میں افسوس کرو گے کہ میں نے یہ سب کیا کیا تھا اپنے والدین کے ساتھ-اگر تم نے اپنے والدین کے ساتھ برتاؤ کرو گے تو اس سے خوش ہو کر اللہ بھی تماری مشکلات آسان کرے گا-  تمارے ماں باپ نے اتنے بچوں کو پالا تو تم سب اپنے دو ماں باپ کو نہیں سبھال سکے- اگر تم لوگوں نے اپنے ماں باپ کا خیال دنیا میں نہ رکھا تو تم لوگوں کی دنیا خراب تو ہو گی ہی اس کے ساتھ ساتھ آخرت بھی برباد ہو گی- 

 

    



About the author

hamnakhan

Hamna khan from abbottabad

Subscribe 0
160