امت محمدیہ پر سب سے افضل ترین رات کا نزول شب قدر کہلاتا ہے . ایک ایسی رات جس کی عبادت کا ثواب ہزاروں سالوں کی راتوں سے بھی زیادہ ہے جس کا ذکر قرآن مجید میں بھی ہے ایک مکمل آیت اس رات کے لئے نازل ہوئی تھی جس کا مفہوم کچھ اس طرح سے ہے .
" ہم نے قرآن مجید کو اس رات میں نازل کیا . اور الله کے حکم سے زمین پر فرشتے اترتے ہیں اور جبریل بھی ہر کام کے لئے . تم کیا جانو اس رات کی فضیلت کو . "
یہ اس رات کے بارے میں اس آیت کا کچھ مفہوم تھا جس سے ہمیں اس رات کی فضیلت اور اس کے درجات کے بارے میں پتا چلتا ہے . اور اس سے یہ بات بھی پتا چلتی ہے کہ اس رات میں قرآن مجید کا نزول بھی ہوا تھا اور اس رات میں الله پاک کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں . اور اس کے ساتھ ہی اس رات کی عبادت ہزاروں سالوں سے بھی زیادہ ہوتی ہے .
اور یہ رات رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ہوتی ہے لیکن ٢٧ رمضان کی رات کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور آج کی رات رمضان کی ٢٧ کی رات میں میری دعا ہے کہ آپ سب اس رحمتوں کو حاصل کریں مجھے بھی اپنی دواؤں میں یاد رکھیے .