عورت کی بے قدری حصہ اول
آج ہم جس پوائنٹ پر بات کریں گے جس میں مجھے لگتا ہے کہ واقعی ہی عورت کی بے قدری کی جاتی ہے کہ جب کسی لڑکی کا رشتہ دیکھنے آتے ہیں اور انکار کر کے چلے جاتے ہیں بغیر کسی وجہ کے اس کے متعلق میں نے اپنے اردگرس بات کی اور بہت افسوس ہوا کہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ وہ یہ کیوں نہیں سوچتے کہ وہ جس لڑکی کو انکار کر رہے ہیں اس پر اور اس کے والدین پر کیا بیتے گی۔
بات یہ نہیں کے انکار کر جاتے ہیں بات یہ ہے کہ بغیر کسی وجہ سے انکار کر جاتے ہیں یعنی لڑکی سے نقص نکالے جاتے ہیں اس طرح کا ایک واقعہ آپ کو بتاتے ہیں جو میری دوست کے ساتھ پیش آیا اس نے مجھے بتایا کہ اس کا رشتہ دیکھنے آئے تو گرمیاں جا رہی تھیں اور سردیاں آرہی تھی یعنی درمیانہ موسم تھا خشک سا اکثر اس موسم میئں کھانسی ۔نزلہ ہو جاتا ہے کہتی ہے جب وہ رشتہ دیکھنے آئے تو میں نے کہیں ان کے سامنے کھانسی کر دی اچھا بھلا رشتہ طہ ہو گیا انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ہمیں تو لگتا ہے آپ کی بیٹی کو ٹی بی ہے اسی لیے وہ بار بار کھانسی کر رہی ہے لہزا ہم نے یہ رشتہ نہیں کرنا جو جو میرا یہ بلوگ پڑھ رہا ہے وہ اس بات کا دھیان ضرور رکھے کہ کبھی آپ کا رشتہ دیکھنے آئیں تو کھانسی سے پرہیز کریں نہیں تو آپ پر ٹی بی کا الزام لگ سکتا ہے۔
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں وہ انکار کرتے وقت یہ کیوں نہیں سوچتے کہ ان کی بیٹی کے ساتھ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔