(وقت سے پہلے بڑھاپا طاری کیوں ہوتا ہے؟ (حصہ سوئم

Posted on at


   غیر صحت بخش غزائیں...


بچپن میں والدین اگر ہمیں سبزیاں کھانے کی تلقین کیا کرتے تھے تو اس میں بڑی حکمت تھی۔ اگر آپ کی غذائوں میں وافر مقدار میں سبزیاں اور پھل شامل نہیں ہیں جو اینٹی آکسیڈنٹس سے بھری ہوتی ہیں تو لازم ہے آپ ان پر توجہ دیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو آکسیڈنٹس سے ہونے والےاسٹریس کو ابھارتے ہیں۔



آسان الفاظ میںاس بات کو یوں سمجھیںکہ جسم میں فری ریڈیکلز کے سالمے جلد کے اوپری خلیات کو ہدف بناتے ہیں اور ان کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں جھریاں بنتی ہیں اور اس کی وجہ سے مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اس خطرے کو ہم روزانہ پھل اور سبزیوں کے استعمال سے بھی کم کرسکتے ہیں۔



ورزش سے گریز...


غیر متحرک طرز زندگی سے جو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، وہ اب کوئی راز نہیں رہے۔ اگر ورزش کے بغیر ہم زندگی گزاریں تو بہت سی بیماریوں سے گھر سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف مٹاپےکی شکایت پیدا ہوتی ہےجس کے ضمنی مضر اثرات بھی واضح ہیں، بلکہ قلبی، شریانی اور گردے کے امراض کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔



آپ کو جوان صحت مند اور تازہ دم نظر آنے کے لئے صرف یہ کرنا ہے کہ روزانہ بنیادوں پر کم از کم 30 منٹ کی ایسی ورزش کریں جس سے دل کو معمول سے زیادہ منحت کرنا پڑے۔ ورزش سے نہ صرف بڑھاپے کی آمد کو کسی حد تک موخر کیئا جاسکتا ہے بلکہ اس میں باقاعدگیاختیار کرکے زندگی کے دورانیے میں کم از کم ایک عشرے کا اضافہ بھی ممکن ہے




About the author

160