نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2.83 روپے فی یونٹ کمی کر دی

Posted on at


نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2.83 روپے فی یونٹ کمی کر دی، اطلاق مئی کے بلوں میں ہو گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 2.83 روپے فی یونٹ سستی کر دی ہے۔

نیپرا کے ترجمان کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مارچ کے مہینے کیلئے کی گئی ہے جس کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے ہ کمی کا اطلاق مئی کے بلوں میں کیا جائے گا تاہم کمی کا اطلاق کے الیکٹرک 300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں پر نہیں ہو گا ۔قیمتوں میں کمی فرنس آئل سستا ہونے کے بعد کی گئی ہے ۔



About the author

160