جیسا کہ میں آپ کو اس سے پہلے بتا چکا ہوں کہ
ہم پہلے آبیٹ آباد پہنچے وہاں پر ایک مناسب سی جگہ ڈھونڈی کے جہاں پر بیٹھ کر ہم جو ساتھ لے کر آےٴ ہیں اس کو کھا سکیں۔اسلیے ہم نے پانی کے پاس جگہ ڈھونڈی وہاں پر بیٹھ کر ہم نے پکوڑے کھاےٴ اور ساتھ میں ٹھنڑی بوتلیں بھی پی اور کافی مزہ بھی کیا اور کافی دیر وہا١ن پر بیٹھ کر باتیں کرتے رہے اور ایک دوسرے کو تنگ کرتے رہے۔
ہم نے وہاں کافی وقت گزارا تھا وہاں سے اٹھ کے جانے کا دل ہی نہیں تھا کیونکہ ایک تو وہاں کا موسم بھی ٹھیک تھا اور وہاں پر پانی بھی تھا جس کی وجہ سے ہمیں وہاں وقت گزانے کا مزا آرہا تھا۔
مگر کیا کرتے جانا تو تھا ہی اسلیے پھر دل بنایا اور وہاں سے اٹھ کے گے مری کی طرف بڑھے ایک تو اسکا راستہ بہت لمبہ تھا اور دوسرا راستے میں ٹریفک بہت زیادہ تھی۔مری پہنچ کر وہاں بھی وقت گزارا مگر وہاں پر زرہ مزا نہیں آیا۔
ہم وہاں پر زیادہ دیر نہیں رکے وہاں سے نکل گے آگے اسلام آباد کی طرف۔مری سے آسلام آباد کا راستہ بہت ہی دل کش تھا۔
مری سے تقریباً ایک گھنٹے کا راستہ تھا اسلام اباد کی طرف ہم مری سے گھومتے گھومتے اسلام آباد پہنچے وہاں پر پہلے ہم فیصل مسجد گے۔وہاں پر بہت ہی زیادہ عوام تھی جہاں تک نظر جاتی وہاں تک عوام نظر آتی۔وہاں گاڑیوں کی تعداد بھی بہت تھی پراکنگ میں جگہ ہی نہیں تھی پھر روڑ پر ہی سب نے موٹرساءیکل گھڑے کیے۔اور اس کے بعد ہم فیصل مسجد میں چلے گے