یوم آزادی
یوم آزادی کا دن ہمارے ملک میں عید کے دن کی طرح منایا جاتا ہے کیوں کہ یہ صرف ہماری آزادی کا دن نہیں تھا بلکہ یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم مسلمان دوسرے مزہب کے لوگوں سے مختلف ہیں جب بھی آگست کا مہینہ آتا ہے تو ہمارے ملک میں یوم آزادی منانے کی تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں گلیاں اور محلوں کو سجایا جات ہے پچے اپنے گھر میں سبز پرچم کی بنی جھنڈیاں اپنے گھروں میں لگاتے ہیں سڑکوں اور بازاروں کو لائٹس سے سجایا جاتا ہے اس کے علاوہ ہر ٹی وی پر اس کے خاص پروگرامز ہوتے ہیں اور پارکوں میں پروگرامز کا آغاز کیا جاتا ہے۔
جگہ جگہ پر سبز پرچم پیچنے والے سٹال لگاتے ہیں اور جب ہمارے ملک کی آزادی کا دن قریب آتا ہے تو پچے نوجوان اور سب ہی اپنے چہروں پر سبز پرچم رنگوں کی مدد سے بنواتے ہیں اس کے علاوہ مختلف اسکول اور کالجز میں پروگرامز اور مخلتف قسم کی گیمز اور تقریری مقابلے ہوتے ہیں سب لوگ جنب قائداعظم محمد علی جناح اور جناب شاعرمشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیتے ہیں اور ان کے لیئے خصوصی دعا کی جاتی ہے اور اس کے بعد ان کے مزار فوجی پریڈ کی جاتی ہے جیسے دیکھنے کے لیئے بہت بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں اور ان کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔