ایران کیجانب سے ایک بار پھر پاکستان میں مارٹر گولوں سے حملہ
واشک(قدرت نیوز) ایران کیجانب سے ایک بار پھر پاکستان میں مارٹر گولوں سے حملہ‘ جانی نقصان نہیں ہوا ۔ مقامی میڈیا اور نمائندہ قدرت کے مطابق بلوچستان سے متصل ایران کے سرحدی علاقے ماشکیل میں اتوار اور سموار کی درمیانی شب ایران کیجانب سے پاکستانی حدود پر 7 مارٹر گولے فائر کئے جوکہ پاکستانی حدود کے تین کلو میٹر اندر تک آکر گرے ۔ تاہم رات کیوجہ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں ۔ دوسری جانب پاکستان یا ایرانی حکام سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل عرب میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے ایک معاہدے کے بعد ایران کو بلوچ مزاحمت کارروں کیخلاف پاکستانی حدود کے اندر کارروائی کی اجازت دی ہے تاہم ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ پاکستانی حدود پر گولے فائر کرنیکا مقصد بلوچ مزاحمت کاروں کو نشانہ بنانا تھا یا پھر کچھ اور۔