نیوزی لینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری
میلبورن: آئی سی سی ورلڈ کپ کے فیصلہ کن معرکے میں نیوزی لینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور کیوی ٹیم نے 14 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 41 رنز بنا لئے ہیں۔
آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں کیوی قائد برینڈن میککلم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میککلم کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے بہت اچھی ہے اس لئے کوشش ہو گی کہ بورڈ پر بڑا اسکور سجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
دوسری جانب آسٹریلوی قائد مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ اس وکٹ پر ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے لیکن کوشش ہو گی کہ اچھی کرکٹ کھیلیں اور نیوزی لینڈ کو شکست دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔