پھلوں کا ثمر (پارٹ 3

Posted on at


آلوچے کی نرمی دے جلد کو تازگی:

کھٹے میٹھے آلوچے وٹامن اے اور سی کا خزانہ رکھتے ہیں، اس کا گودا جلد پر لگانے سے جلد یکدم تروتازہ ہو جاتی ہے۔ تین عدد آلوچوں کا گودا اور ایک چائے کا چمچ مونگ کی دال ( پسی ہوئی) ملا کر فیس پیل تیار کریں اور اسے بیس منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں۔

چہرہ دھونے سے پہلے آلوچے اور لیمن جوس کو ملا کر چہرے پر لگائیں پھر پندرہ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔

یہ فیس پیک روغنی جلد کے لئے بہترین ایسٹرجینٹ کا کام کرے گا۔ مسامات کی صفائی گہرائی تک ہو جائے گی۔ خشک اور نارمل جلد کے لئے آلوچے کا ماسک بناتے ہوئے شہد بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

 



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160