نیویارک(مانیڑنگ ڈیسک)مقبول عام سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے بانی اور سی ای او مار ک زکربرگ نے قابل تحسین اقدام کرتے ہوئے سال 2015کو "کتاب کا سال"قرار دے دیاے ہے اور اپنے مداحوں کو دعوت دی ہے کہ وہ بھی ان کی طرح ہر دو ہفتے میں ایک کتاب پڑھیں گے اور اس کے متعلق بات چیت اورتبصرہ بھی کریں گے۔
زکر برگ کی یہ کاوش بہت مقبول ہوئی ہے اوران کے مداحو نے اس میں اس قدر دلچسپی لی ہے کہ پہلی منتخب کتاب "The end of Power©"کا سٹاک امیزون ویب سائٹ سے دیکھتے ہی دیکھتے ختم ہو گیا۔زکر برگ کہتے ہیں کہ ان کے مطالعے کا بنیادی نکتہ مختلف مذاہب ،عقائد،تہذیبوں اور تواریخ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا ہے ۔انہوں نے اس مقصد کے لیے ایک فیس بک پیج "Year of Book Books"کے نام سے قائم کر دیاہے جس پر ان کے مداح انہیں کتب تجویز کرتے ہیں اور پھر وہ ان میں سے منتخب کتاب کا مطالعہ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہاس پیج پر وہ ہی لوگ اظہار خیال کریں جو متعلقہ کتابیں پڑھ چکے ہوں یا کوئی مفید نکتہ بیان کرنا چاہتے ہوں ۔اس نئے پیچ کو اب تک تقریبا ً ایک لاکھ لوگ لائک کر چکے ہیں۔