گدا گری ایک لعنت 3

Posted on at


اور رہی بات نشہ کرنے کی تو مرد تو مرد ان کی عورتیں بھی نشہ کرتی ہیں. اس کے علاوہ یہ لوگ چوری اور ڈکیتی جیسی وارداتوں میں بھی ملوث پاۓ گئے ہیں. ایک طرف تو یہ لوگ خود نشہ کرتے ہیں اور دوسری طرف یہ لوگ نشہ کی اشیا فروخت بھی کرتے ہیں اور ان کے خیمے نشے کی اشیا کے اڈے ہیں.



 


گداگری اگر گداگری ہی رہتی تو شاید اتنی بڑی لعنت نہ ہوتی جتنا ظلم و ستم یہ ہوتا ہے کہ گداگروں کے باقاعدہ گینگ ہوتے ہیں جو بچوں کو اغوا کرتے ہیں اور پھر مفلوج کرتے ہیں اور پھر ان بچوں کو گداگری پر مجبور کیا جاتا ہے. ان کے اس کام کی جتنی بھی مذمّت کی جاۓ اتنی ہی کم ہے اور ان گداگروں کے پیچھے بڑے مضبوط ہاتھ ہوتے ہیں.



اس کام کا ثبوت یہ ہے کہ آپ کسی مفلوف گداگر کو دیکھیں جب صبح ہے تو ان کو کون چھوڑنے آتا ہے اور جب شام ہوتی ہے تو کون ان کو لے کر جاتا ہے. ایک گداگر کی جگہ دوسرا گداگر گداگری نہیں کر سکتا بلکہ انہوں نے علاقے تقسیم کے ہوتے ہیں. ان حقائق سے یہ بات واضح ہوتی ہیں کہ گداگری ایک لعنت ہے جس کا ہر حال میں خاتمہ ضروری ہے.کیا گداگری انسانیت پر ظلم نہیں؟ اگر ظلم ہے تو پھر اسکو ختم کیوں نہ کیا جاۓ.


 



یہ ایک حقیقت ہے کہ گداگری تو ہم پرستی کے فروغ کا ذریعہ بنتی ہے. ایک تو ملک کی اکثریت پہلے ہی ہم پرستی کا شکار ہے اور دوسرا گداگر بھی اسی میں اپنا حصہ ڈال دیتے ہیں.



About the author

160