ایشیاءمیں امن کو بڑا خطرہ! وہ ملک جس نے 300 راکٹ لانچر اپنی سرحد پر پہنچادئیے
Posted on at
ایشیاءمیں امن کو بڑا خطرہ! وہ ملک جس نے 300 راکٹ لانچر اپنی سرحد پر پہنچادئیے
سیول (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کی جانب سے امریکا اور اس کے اتحادی جنوبی کوریا کو دی جانے والی دھمکیاں اب حقیقی شکل اختیار کرتی نظر آرہی ہیں۔ جریدے سپوتنک نیوز کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے 300 ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم اپنی جنوبی سرحد کے بالکل قریب پہنچادئیے ہیں۔ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان اڑھائی میل کا علاقہ غیر فوجی قرار دیا گیا ہے، تا ہم شمالی کوریا نے اس علاقے کے عین کنارے پر 300 ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم پہلے ہی پہنچارکھے تھے، جبکہ 300 مزید پہنچنے سے ان کی تعداد 600 ہوگئی ہے۔ یان ہاپ نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ اب جنوبی کوریا کے لئے خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے کیونکہ شمالی کوریا کی طرف سے اس کی حدود میں بیک وقت 9000 راکٹ چلائے جاسکتے ہیں۔ شمالی کوریا کے راکٹ لانچر سرحد کے بالکل ساتھ موجود ہونے سے جنوبی کوریا کے حساس علاقے ان کی زد میں آگئے ہیں۔
عرب اتحادی افواج کا یمن میں آپریشن،القاعدہ کے800جنگجو ہلاک ایجنسی نے عسکری ماہرین کے حوالے سے یہ بھی بتایا ہے کہ جنوبی کوریا کے پاس ان راکٹوں سے بچنے کے لئے اینٹی میزائل سسٹم نہیں ہے، لہٰذا کسی بھی حملے کی صورت میں بہت بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اگر بڑی تباہی کا کوئی واقعہ پیش آ گیا تو بڑی طاقتوں کی مداخلت بھی یقینی ہوگی، جس کے نتیجہ میں جزیرہ نما کوریا ہی نہیں بلکہ پورے ایشیاءکا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔