ممبئی: سلمان خان اور سونم کپور کی ایک ساتھ پہلی فلم ’’ پریم رتن دھن پایو ‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں ریکارڈ 330 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے جب کہ اس کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کا سفر ابھی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
ایک تنقیدی جائزے کے مطابق سلمان کی اس فلم کو ابھی تو صرف 2 فیصد لوگوں نے ہی دیکھا ہے۔ بھارت میں دیوالی کے اگلے دن 12 نومبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے ایک ہفتے کے دوران اب تک ملک کے اندر 172.82کروڑ روپے کا بزنس کیا جب کہ بیرون ممالک سے بھی اس فلم نے 11.5 ملین ڈالر کما لیے ہیں۔