اجزا ۔۔۔۔۔
سادہ بسکٹس ایک پیکٹ
اسٹرابیری جیم ایک کپ
چینی ایک کپ
دودھ ایک لٹر
کارن فلور چار کھانے کے چمچے
کریم ایک پیکٹ
اخروٹ آدھا کپ
بادام دس عدد باریک کٹے ہوئے
پستے دس عدد باریک کٹے ہوئے
پانی دو کھانے کے چمچے
ترکیب ۔۔۔۔۔
ایک پین میں دودھ ، کسٹرڈ اور چینی ملا کر گاڑھا کسٹرڈ تیار کرلیں کسٹرد بناتے وقت لکڑی یا پلاسٹک کا چمچہ استعمال کریں۔ اب ایک پھیلی ہوئی ڈش میں پہلے کسٹرڈ پھیلا کر ڈالیں، اس کے بعد بسکٹس کی تہہ لگائیں، پھر تھوڑا سا جیم ڈالیں اور اس کے بعد اخروٹ، بادام اور پستے ڈال دیں۔
اس طرح ہی ایک اور تہہ لگائیں اور اوپر سے کریم پھیلا کر ڈالیں۔ آخر میں چینی اور پانی ملا کر کیریمل سوس بنا کر ڈالیں، باقی بچے ہوئے بادام، پستوں اور اخروٹ سے گارنش کریں اور فریج میں رکھ دیں۔ یہ پڈنگ جس قدر ٹھنڈی ہوگی اسی قدر مزے دار ہوگی۔ اس کو ٹھنڈا کرنے کے سجاوٹ کرکے کھانے کے لئے پیش کریں۔