عمر اکمل کی مخبری ثابت ہوجائے تو پھانسی پر چڑھا دیا جائے، باسط علی

Posted on at


عمر اکمل بے قصور ہے, شہریار خان کو اپنے موقف سے واضح کروں گا، باسط علی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

 کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ کوچ ہیڈ کوچ باسط علی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کا برا سوچا اور نہ ہی کبھی مخبری کی، اگر عمر اکمل کی مخالفت ثابت ہوجائے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے باسط علی کا کہنا تھا کہ عمر اکمل بے قصور ہے اور میں اس حوالے سے پی سی بی کے چیرمین شہریار خان کو اپنے موقف سے واضح کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عامر سہیل میرے سینئر ہیں اور عمر اکمل کے حوالے سے ان کے کمنٹس سے افسوس ہوا، ان کے علاوہ اگر کوئی اور کھلاڑی کمنٹ کرتا تو اس کا بھرپور جواب دیتا۔

باسط علی کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کا نہ کھبی برا سوچا اور نہ ہی مخبری کی، اگر کوئی مخالفت ثابت ہو جائے تو کسی بھی اسٹیڈیم میں پھانسی پر چڑھا دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ایس ایچ او سائیڈ تھانہ حیدر آباد سے بات ہوئی تھی جس میں انھوں نے بتایا تھا کہ دو لڑکے پکڑے گئے تھے جن کے نام عمر وحید اور نعمان تھے تاہم ایک سندھی اخبار نے عمر وحید کی جگہ عمر اکمل کا نام لکھ دیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حیدر آباد میں پولیس نے ایک ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر عمر اکمل سمیت 3 کرکٹرز کو گرفتار کر لیا تھا اور جب میڈیا سے معاملہ اچھالا تو پھر پی سی بی نے بھی نوٹس لیتے ہوئے عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی ڈراپ کردیا۔


TAGS:


About the author

160