جب بھی کوئی جنسی زیادتی کی بات آتی ہے اسے سن کر دل دھل جاتے ہیں کے اب اس دور میں بھی عورتیں ، لڑکیاں اور بچیاں محفوظ نہیں رہی ہیں . بھارت اس قسم کے واقعات میں سب سے پہلا اور سب سے زیادہ ہونے والے واقعات میں پہلے نمبر پر آتا ہے . کیوں کے انڈیا میں ہر ٥ یا ١٠ منٹ میں ایسا کوئی نہ کوئی ایک کیس سامنے آتا ہے . بہت سے کیس تو ایسے ہیں جنھیں حل ہی نہیں کیا جاتا لیکن جو حل ہوتے ہیں انہیں بھی ایک طویل وقت لگتا ہے
کچھ ہی دن پہلے کی بات ہے انڈیا میں نیو دہلی میں اسی قسم کا ایک واقعہ سامنے آیا . جس میں درندگی کا نشانہ بنی ایک ١٥ سال کی بچی . جسے ١٣ لوگوں نے اپنی حوس کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد اسے قتل کر دیا گیا . اور اسے قتل کرنے کے بعد بھی اس کی لاش ایک قریبی ریلوے لائن کے پاس پھینک دی گئی . کیا ہے یہ سب ؟ کیوں ہوتا ہے ایسا ؟ جب کے دنیا کا ہر مذہب ہی اب تو عورتوں کو بھی حقوق دیتا ہے لیکن پھر بھی ایسا کیوں ؟
اس کے علاوہ بھی انڈیا اس قسم کے واقعات میں سب سے آگے ہے . جس میں گینگ ریپ اور لڑکیوں پر تیزاب پھینکھنا جیسے واقعات شامل ہیں . انڈیا کی حکومت کو چاہے ایسے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دے . اس لئے کے سب ہی اس سب سبق سیکھیں اور آیندہ ایسا نہ کریں