لیچی سے فیشل کریں:
پچھلے بلاگز میں میں نے جلد کو نرم اور شفاف بناے کے لئے کئی ٹوٹکے بتائے اور یہ ٹوٹکے آزمائے ہوئے ہیں۔ لوگ کریموں اور دوسری چیزوں میں حسن ڈھونڈتے ہیں لیکن سارا حسن قدرت میں چپھا ہوا ہے یعنی پھلوں میں چھپا ہوا ہے۔ اس بلاگ میں بھی میں آپ کو پھلوں کے جلد کے بارے میں فوائد کا بتاؤں گا۔
لیچی کا تازہ رس نکال کر ٹونز کی طرح چہرے پر لگائیں۔ پانچ منٹ بعد بھاپ لیں پھر لیچی کے گودے اور شکر سے تیار کئے گئے سکرب سے آہستہ سے چہرے کا مساج کریں۔ چہرہ دھوئیں اور پانچ منٹ بھاپ لیں۔
اب لیچی کا گودا میش کر کے چہرے پر لگائیں اور ململ نما کپڑے سے چہرہ ڈھانپ لیں۔ یہ عمل آپ کے چہرے کی جلد میں نکھار پیدا کرے گا۔ مسامات صاف ہو جائیں گے اور جلد پر قدرتی چمک عود آئے گی۔