کسے پوچھوں ہے ایسا کیوں بے زُباں سا یہ جہاں ہے
خوشی کہ پل کہاں ڈھونڈھوں بے نشاں سا وقت بھی یہاں ہے
جانے کتنے لبوں پہ گلے ہیں زندگی سے کئی فاصلے ہیں
بس جیتے سپنے کیوں آنکھوں میں لکیریں چھوٹیں جب ان ہاتھوں سے
بے وجہ
جو بھیجی تھی دعا وہ جا کہ آسماں سے یوں ٹکرا گئی
جو بھیجی تھی دعا
وہ جا کے آسمان سے یوں ٹکرا گئی
کے آ گئی ہے لوٹ کے صدا
کیسے پوچھوں ہے ایسا کیوں
بے زبان سا یہ جہاں ہے
خوشی کے پل کہان ڈھونڈوں
بے نشان سا وقت بھی یہاں ہے
جانے کتنے لبوں پے گلے ہیں
زندگی سے کئی فاصلے ہیں
بسے جاتے ہیں سپنے کیوں آنکھوں میں
لکیریں جب چھوٹی ان ہاتھوں سے یوں بےوجہ
جو بھیجی تھی دعا
وہ جا کے آسمان سے یوں ٹکرا گئی
کے آ گئی ہے لوٹ کے صدا
سانسوں نے کہان رخ موڑ لیا
کوئی راہ نظر میں نہ آیے
دھڑ کن نے کہان دل چھوڑ دیا
یہی سوچتا میں بار بار تنہا میں یہاں
میرے ساتھ ساتھ چل رہا ہے یادوں کا دھواں
جو بھیجی تھی دعا.....
وہ ہمسفر تھا مگر اس سے ہم نوائی نہ تھی
کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا جدائی نہ تھی
محبتوں کا سفر اس طرح بھی گزرا تھا
شکستہ دل تھے مسافر شکستہ پائی نہ تھی
عداوتیں تھیں ، تغافل تھا، رنجشیں تھیں بہت
بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا ، بے وفائی نہ تھی
بچھڑتے وقت ان آنکھوں میں تھی ہماری غزل
غزل بھی وہ جو کسی کو ابھی سنائی نہ تھی...