سعودی عرب: 47 ناموں پر پابندی عائد
سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے ایسے 47 ناموں کے رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جن کے بارے میں سعودی حکومت کا خیال ہے کہ یہ نام مذہب یا ثقافت سے موافقت نہیں رکھتے-
47 ناموں کی اس فہرست میں ایک نام “ امیر “ جس کے معنی سلطان کے ہیں شامل ہے جبکہ کچھ ناموں کو گستاخانہ تصور کرتے ہوئے پابندی عائد کی گئی ہے جیسے کہ “ عبدالنبی “ جس کے معنی پغمبر کا غلام ہیں-