ابھی عمر ہی کیا ہے ؟ بھارتی فلم انڈسٹری کی ’’بوڑھی ‘‘ کنواری دوشیزائیں ، جو ابھی تو میں’’جوان ‘‘ ہوں کے گیت گاتی ہیں
ممبئی(خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ اداکاراؤں کی زندگی میں افیئرز کی خبریں شائع ہونا عام سی بات ہے ،ادکاراؤں کی شادیاں بننے اور ٹوٹنے کے حوالے سے میڈیا میں ہونے والی بحث میں عام لوگ بھی بڑی دلچسپی لیتے ہیں ۔لیکن اکثر اداکارئیں ایسی ہوتی ہیں جو شادی کو اپنے کیرئیر میں رکاوٹ سمجھتے ہوئے اپنے عروج کے دنوں میں تو شادی کے نام سے ہی گھبرا جاتی ہیں،لیکن بعض ہندوستانی اداکارائیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے اپنے عروج کے دنوں میں ہی اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کرتے ہوئے شادی کر لی اور ابھی تک اسے کامیابی کے ساتھ نبھا رہی ہیں ۔بالی ووڈ میں ہونے والی اکثر شادیاں ناکام بھی ہوئیں اور کامیاب بھی ۔
ابھی حال ہی میں پریتی زنٹا نے 41سال کی عمر میں شادی رچائی جبکہ گزشتہ دنوں ’’ارمیلا ماتونڈکر‘‘نے بھی زندگی کی 42بہاریں مکمل کرنے کے بعد اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کرتے ہوئے محسن اختر میر سے شادی کی ہے ۔ہم آپ کو بتاتے ہیں بالی ووڈ کی اُن ایکٹریس کے بارے میں ، جو 35سے40سال کی ہو چکی ہیں لیکن اگر ان سے شادی کی بات کی جائے تو ’’ابھی عمر ہی کیا ہے ‘‘کہہ کر جان چھڑا لیتی ہیں ۔
سشمیتا سین
1975 میں پیدا ہونے والی سشمیتا سین ’’ مس یونیورس‘‘ کا خطاب جیتنے والی پہلی بھارتی ماڈل رہی ہیں،خود کو ہمیشہ دلہن کے روپ میں دیکھنے کی خواہشمند سشمیتا 42سال کی ہونے کے باوجود ابھی تک ’’کنواری ‘‘ہیں ۔ایک وقت تھا کہ ان کا نام پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سپر سٹار وسیم اکرم سے لے کر بزنس مین انل امبانی تک بہت سے لوگوں سے جڑ چکا ہے۔
بپاشا باسو