یہ چیز آج زمین سے ٹکرائے گی

Posted on at


’یہ چیز آج زمین سے ٹکرائے گی اور بڑی تباہی۔۔۔‘ پریشان کن دعویٰ سامنے آگیا

نیویارک (نیوز ڈیسک) اگر آپ بھی آج کا دن معمول کے مطابق بے فکری سے گزار رہے ہیں تو اس ہنگامہ خیز پیش گوئی کی خبر ضرور لیجئے جس میں کہا گیا ہے کہ آج دنیا کے لئے بڑی تباہی کا دن ہے۔
اخبار ”ڈیلی سٹار“ کے مطابق ماہرین نجوم نے طویل عرصہ قبل ہی مارچ 2016ءکو دنیا کی تباہی کا دن قرار دے دیا تھا، اور اب اتفاق سے اسی دن مکمل سورج گرہن ہے، آج ہی سپر مون کا دن بھی ہے(یعنی چاند معمول سے 30 فیصد بڑا نظر آئے گا)اور TX68 نامی شہاب ثاقب کے زمین کے قریب ترین مدار سے گزرنے کا دن بھی آج ہی ہے۔ ان تمام واقعات کے ایک ہی دن یکجا ہوجانے پر ماہرین نجوم نے اس دن کو ہماری تاریخ کا خطرناک دن قرار دے دیا ہے اور یوٹیوب پر جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں دنیا کی تباہی کے خدشے کے اظہار کے ساتھ ہی لوگوں کو یہ نصیحت بھی کر دی گئی ہے کہ وہ بڑی مقدار میں کھانا اور دیگر ضروری اشیاءلے کر زیر زمین ٹھکانوں میں پناہ لے لیں۔

مزید جانئے: تیسری عالمی جنگ کب اور کس کے درمیان لڑی جائے گی؟ 200 سال قبل لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا، ایسی پیشنگوئی کہ مسلمانوں اور مغرب دونوں کو پریشان کردیا
”آر میگڈن مارچ 8“ نامی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ”سائنسدان ہمیں آنے والی تباہی کے بارے میں جان بوجھ کر کچھ نہیں بتارہے۔ امریکی خلائی تحقیق کا ادارہ ناسا بھی خاموش ہے جبکہ تباہی ہماری طرف خاموشی سے بڑھ رہی ہے۔“ اگرچہ ناسا کی طرف سے چند روز قبل وضاحت کی گئی ہے کہ شہاب ثاقب TX68 زمین سے تقریباً 19ہزار میل کی دوری سے گزرے گا لیکن 9مارچ کو دنیا کی تباہی کا دن قرار دینے والوں کا کہنا ہے کہ مکمل سورج گرہن اور سپر مون کی کشش ثقل کی وجہ سے اس شہاب ثاقب کے مدار میں غیر معمولی تبدیلی ہوسکتی ہے اور یہ زمین سے ٹکراسکتا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے چونکہ یہ فلکیاتی چٹان سورج کی طرف سے زمین کی طرف بڑھ رہی ہے لہٰذا اسے طاقتور ترین دوربینوں سے بھی دیکھنا ممکن نہیں ہے۔
دنیا کی تباہی سے متعلق اس سے پہلے سامنے آنے والی متعدد پیشگوئیاں درست ثابت نہیں ہوئیں۔ کیا 9مارچ 2016ءکے دن دنیا کی تباہی کی پیشگوئی سچ ثابت ہوگی، یہ جاننے کے لئے ہمیں اس دن کے اختتام تک انتظار کرنا ہوگا۔



About the author

160