سپریم کورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم معطل کر دیا ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
واضح رہے کہ ماڈل ایان علی پر کرنسی سمگلنگ کے الزام میں مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے تاہم انہوں نے درخواست دائر کی تھی کہ انہیں مختلف پراجیکٹس کے سلسلے میں بیرون ممالک جانا ہے اس لئے ان کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی تھی اور اب سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا حکم معطل کر دیا ہے۔