وہ چار باتیں جو آپ سوتے سوتے سیکھ سکتے ہیں

Posted on at


وہ چار باتیں جو آپ سوتے سوتے سیکھ سکتے ہیں

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) اکثر طالبعلم یہ خواب دیکھتے ہیں کہ نیند کے دوران ہی کچھ پڑھائی لکھائی کا کام ہو سکے تو کتنا اچھا ہو۔ اگرچہ اس بات کو عموماً مذاق ہی سمجھا جاتا ہے لیکن پہلی دفعہ سائنسدانوں نے نیند کے دوران نئی چیزیں سیکھنے کے ثبوت فراہم کردئیے ہیں۔
ویب سائٹ بزنس انسائیڈر کے مطابق نیند اور یادداشت پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کم از کم چار ایسی چیزیں ہیں جنہیں آپ نیند کے دوران بھی سیکھ سکتے ہیں۔ ان میں سے پہلی چیز کسی دوسری زبان کے نئے الفاظ ہیں۔ سائنسدانوں نے تجربات کے دوران ولندیزی زبان بولنے والوں کو سونے کے دوران جرمن زبان کے الفاظ اور ان کا ولندیدی ترجمہ سنایا۔ جاگنے کے بعد جب ان کے ٹیسٹ لئے گئے تو جن لوگوں نے نیند کے دوران جرمن زبان کے الفاظ سنے تھے وہ ان کا ولندیزی مطلب بیان کرنے کے قابل تھے، جبکہ اس کے برعکس جنہیں نیند کے دوران جرمن زبان کے الفاظ نہیں سنائے گئے تھے وہ اس کے متعلق کچھ نہیں جانتے تھے۔

مزید جانئے: اگر کوئی آپ کو ہاتھ پاؤں باندھ کر پانی میں پھینک دے تو زندہ کیسے رہا جائے؟ریٹائرڈ فوجی نے ایسا طریقہ بتادیاجو کسی دن آپ کی زندگی بچاسکتا
غیر زبانوں کے علاوہ موسیقی کی صلاحیت بھی نیند کے دوران بہتر بنائی جاسکتی ہے۔ اس تجربے کے دوران بھی گٹار سیکھنے والے کچھ طلبا کو نیند کے دوران ایک مخصوص دھن سنائی گئی، جبکہ دوسرے گروپ کو نیند کے دوران کچھ نہیں سنایا گیا۔ ان طلبا کا بھی جاگنے کے بعد ٹیسٹ لیا گیا تو نیند کے دوران مخصوص دھن سننے والے اسے بہتر طور پر بجاسکتے تھے۔
اگر آپ جاگنے کے دوران کچھ اشیاءکو کسی مخصوص جگہ یا کسی خاص ترتیب کے ساتھ رکھیں اور اس دوران کوئی مخصوص آواز بھی سنیں اور وہی آواز آپ کو نیند کے دوران بھی سنائی جائے تو جاگنے کے بعد آپ کو تمام اشیاءکی ترتیب یا محفوظ کئے جانے کی جگہ بہتر طور پر یاد ہو گی۔
اسی طرح اگر آپ کوئی چیز یاد کرنے کے دوران کوئی خاص آواز، مثلاً کوئی خاص دھن، سنتے ہیں، اور پھر نیند کے دوران بھی آپ کو یہی دھن سنائی جائے، تویاد کی گئی معلومات دماغ میں بہتر طور پر محفوظ ہوں گی اور لمبے عرصے تک یاد رہیں گی۔



About the author

160