منفی باتوں کی وجہ سے ٹیم نہیں بن رہی

Posted on at


منفی باتوں کی وجہ سے ٹیم نہیں بن رہی، گروپنگ کی باتیں بے بنیاد، شاہد آفریدی ورلڈکپ جیتا تو مجھ سے زیادہ خوشی اور کسی کو نہیں ہو گی: شعیب ملک

موہالی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ منفی باتوں کی وجہ سے ٹیم نہیں بن پا رہی، گروپنگ کی باتیں بے بنیاد ہیں، اگر شاہد آفریدی ورلڈ کپ جیتتا ہے تو مجھ سے زیادہ خوشی اور کسی کو نہیں ہو سکتی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تفصیلات کے مطابق موہالی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ منفی باتوں کی وجہ سے ٹیم نہیں بن پا رہی جبکہ گروپنگ کی باتیں بے بنیاد ہے اور اس پر مزید بات کرنا بھی مناسب نہیں سمجھتا، تمام کھلاڑیوں کی کوشش ہوتی ہے کہ میچ جیتیں اور اگر آفریدی ورلڈکپ جیتتا ہے تو مجھ سے زیادہ خوشی اور کسی کو نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2009ءمیں قومی ٹیم میں شامل 6 کھلاڑی ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے تھے لیکن اس کے باوجود پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ شعیب ملک نے کہا کہ ہم مستقل مزاجی کا مظاہرہ نہیں کر پا رہے، ٹاپ ٹیموں کی انٹرنل لیگز بہت مضبوط ہیں اس لئے ان کی کرکٹ اچھی ہے۔ پاکستانی ٹیم اولڈ فیشن کرکٹ نہیں کھیل رہی، ورنہ 180 سے 200 رنز سکور نہ کرتے۔

وزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ باﺅنڈری تو لگ نہیں رہی اور آپ 2019ءکا ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں جس پر شعیب ملک نے کہا کہ ٹیم میں واپسی کے بعد ٹاپ سکورر ہوں۔ محمد عامر سے متعلق سوال پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ محمد عامر غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل باﺅلر ہے اور اس کی پرفارمنس میں دن بدن نکھار آتا جا رہا ہے۔


 



About the author

160