پاناما لیکس انکشافات، برطانوی عوام کا ڈیوڈ کیمرون سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ ، آج وزیر اعظم ہاﺅس کے باہر احتجاج بھی کیا جائے گا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پانا مالیکس معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد آئس لینڈ کے وزیراعظم کے مستعفیٰ ہونے پر اب برطانوی عوام نے بھی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرو ن کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاناما لیکس میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے والد کا نام آنے پر عوام نے وزیر اعظم کے استعفےٰ کا مطالبہ کردیا اور آج اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر وزیر اعظم ہاﺅس کے باہر احتجاج کیا جائے گا جس میں مظاہرین ڈیوڈ کیمرون سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ دہرائیں گے ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اس سے قبل پاناما لیکس انکشافات پر عوامی احتجاج کے باعث آئس لینڈ کے وزیر اعظم بھی مستعفیٰ ہو چکے ہیں جبکہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے والد نے بھی اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے آف شور کمپنیوں میں 30 ہزار پاﺅنڈ سے زائد رقم انویسٹ کر رکھی ہے۔