5 must needed apps for your mobile

Posted on at


بعض لوگ سیلیفی کے بہت زیادہ شوقین ھوتے ھیں اور وہ اسکا کوئی بھی موقع ھاتھ سے جانے نہیں دیتے. لیکن سیلفی بنانا کچھ اتنا زیادہ آسان کام بھی نہیں کبھی کبھی کسی خاص زاوئے سے تصویر بنانے کے دوران آپ کو کیمرے کا بٹن ٹچ کرنا بھی دشوار ھوجاتا ھے اور اگر کوشش کرکے بٹن ٹیپ کربھی دیا جائے تو سیلفی کا وہ مخصوص زاویہ خراب ھوجاتا ھے اسی مسلے کے پیش نظر مہنگی سیلفی سٹکس منظر عام پر آئیں لیکن وہ بھی اتنی زیادہ کارآمد ثابت نہ ہوسکیں یہ ایپ ایسے ہر مسلے کا آخری حل ھے آپ کسی بھی خاص زاوئیے پر موبائل رکھیں تصویر لینے کےلیے ٹچ کرنے کی ضرورت نہیں ھے کیمرے کے سامنے اپنا ھاتھ لائیں کیمرہ آپ کے ھاتھ کو سکین کرے گا آپ مٹھی بند کرکے اسے اشارہ کریں تین سکینڈ کا ایک ٹائمر آن ھوجائگا آپ اپنی پوزیشن لیں خودکار طریقے سے تصویر کیلیے بٹن ٹیپ ھوجائگا یہ کیمرہ ایک دو نہیں بلکہ تیرہ فٹ دور سے آپ کے ھاتھ کو سکین کرنے کی صلاحیت رکھتا ھے

ایپ نمبر دو

(wps office)

اکثر لوگ مجھ سے سوال کرتے ھیں بابا جی موبائل کیلیے کوئی ایم ایس آفس ٹائپ کی چیز ھے تو بتائیں ، تو لیجیے جناب ایم ایس آفس ٹایپ کی چیز نہیں بلکہ مکمل فری اینڈرائڈ آفس، اس ایپ میں ایم ایس ورڈ، ایکسل ، اور پاور پوائنٹ سب شامل ھیں اور ہر ایک چیز موبائل موڈ میں اسطرح بنائی گئی ھے کہ دل خوش ھوجائے وہ تمام ٹولز جو کمپیوٹر کے بڑے بھاری بھرکم آفس میں پائے جاتے ھیں چند ایم بی کی اس ایپ میں موجود ھیں مزید یہ کہ آپ اپنا کام نہ صرف اپنے موبائل یا ایس ڈی کارڈ بلکہ آن لائین کسی بھی کلاوڈ سروس میں وہیں سے براہ راست سیو کرسکتے ھیں ضرور آزمائیں آپ مجھے دعائیں دینگے.

ایپ نمبر تین

(video bee)

یہ ایک بہت ہی مزیدار اور کار آمد ایپ ھے خاص کر ان کیلیے جو انٹرنیٹ پر وڈیو سے متعلق کام کرتے ھیں یا زیادہ تر وقت یوٹیوب ڈیلی موشن ویمو پر مختلف ٹٹوریل وغیرہ دیکھنے میں گزارتے ھیں ھمارے ھاں بدقسمتی سے زیادہ تر علاقوں میں اب تک نیٹ کی معقول سپیڈ دستیاب نہیں تو اس ایپ کو انسٹال کیجیے اور ایک ہی وقت میں دو سے زیادہ نیٹ ورک سے کنکٹ ھوجایئے اور اپنی سپیڈ کو ڈبل کردیجیئے ان دونیٹ ورک میں سے ایک تھری جی اور ایک وائے فائے بھی ھوسکتا ھے اور دونوں وائے فائے بھی ھوسکتے ھیں. اس ایپ میں تمام معروف وڈیو سوشل نیٹ ورک موجود ھیں اس کی ایک اور مزیدار بات آپ اپنے موبائل کی کوئی وڈیو کسی کے ساتھ شئر کرکے بیک وقت الگ الگ موبائل پر بھی دیکھ سکتے ھیں باقی تفصیلات پلے سٹور میں اس ایپ کی ڈسکریپشن میں موجود ھیں

ایپ نمبر چار

(mahavray urdu & english)

اس ایپ کے نام سے اسے کوئی معمولی ایپ مت سمجھ لیجئے گا بنانے والے نے اسے پورے دل سے بنایا ھے اور بھرپور محنت کی ھے محاورہ کسی بھی زبان کی جان و پہچان ھوتا ھے اس ایپ میں اردو محاورے اور اس اردو محاورے کے متبادل انگلش محاورے کو ساتھ لکھا گیا ھے اور بڑی ہی جانفشانی سے یہ کام کیا گیا ھے کچھ مثالیں

لالچ بری بلا ھے

(avarice is root of all evills)

کہاں راجا بھوج کہاں کنگو تیلی

(Big difference in status or class)

اس ایپ کی سب سے بڑی خوبی یہ کہ یہ تصویری شکل میں ھے اور ہر تصویر میں دونوں زبانوں کا ایک ایک محاورہ ھے آپ اسے وہیں سے کسی بھی سوشل میڈیا پر شئیر کرسکتے ھیں اور یہ آف لائین کام کرتی ھے یعنی ایک بار انسٹال کرلینے کے بعد آپ کو نیٹ کی ضرورت نہیں

ایپ نمبر پانچ

(teamviewer)

اس ایپ کو اپنے موبائل میں ضرور انسٹال کر رکھیں جب کبھی موبائل میں کوئی مسلہ ھو تو آپ با آسانی کسی سمندر پار ایکسپرٹ دوست سے بھی اپنا موبائل چیک اور ٹھیک کرواسکینگے ٹیم ویور پہلے صرف ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر تک فری اور آسان رسائی دیتا تھا اب آپ کمپیوٹر کے زریعے اپنے یا کسی کے موبائل کا بھی کنٹرول حاصل کرکے با آسانی اسکا مسلہ حل کرسکتے ھیں یہ طریقہ کار خاص کر اس صورت میں بہت زیادہ کارآمد ھے جب کہ آپ کسی کو سمجھا سمجھا کر تھک جائیں اور اسے بات سمجھ نا آئے

یہ نہایت سادہ اور آسان سافٹویر ھے آپ اسے رن کریں آپ کو ایک یوزر نیم اور پاسورڈ دیا جائگا آپ وہ دوسرے کو بتائیں وہ اپنے پاس اسے انٹر کرےگا اور آپ کے کمپیوٹر اور موبائل کا کنٹرول حاصل کرلیگا گھبرانے کی بات نہیں وہ جو کچھ بھی کریگا وہ آپ کی نظروں کے سامنے ہی ھوگا ایسا نہیں کہ خفیہ طور پر وہ آپ کی گیلری یا پاسورڈ وغیرہ تک رسائی حاصل کرلے

اینڈرائڈ پر اس ایپ کا وزن صرف تیرہ ایم بی ھے

امید کرتا ھوں آج کی تمام ایپس بھی آپ کو پسند آئی ھونگی اپنی تجاویز اور رائے کا اظہار ضرور کیجئے

اسطرح کی مزید پوسٹ حاصل کرنے کیلئے اس پیج کو لائیک کرنا مت بھولئے گا

شکریہ



About the author

maanz

my name is Maaz 20 years old from pakistan karachi

Subscribe 0
160