تازہ ہوا کی آمدورفت: گھر میں تازہ ہوا اور سورج کی روشنی کے داخلے کویقینی بنائیں ، کھڑکیوں اور دروازوں کو غیرضروری طور پر بند نہ کریں۔ صبح کے وقت اپنے گھر کی تمام کھڑکیاں کھول دیں ۔ شام میں بھی معتدل موسم اور خاص کر موسم گرما میں قدرتی ہوا کے گزر کو یقینی بنائیں اور اس سے لطف اندوز ہوں ۔ تازہ ہوا جسم و ذہن پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہیں جبکہ سورج کی روشنی گھر میں موجود جراثیم اور مرطوبیت (نمی ) کا خاتمہ کرتی ہے۔
صفائی پر دھیان دیں: اس میں تو کوئی شبہ نہیں کہ گھر سجا سنوار ہو مگر اگر جگہ جگہ آرائشی اشیاء پر گردوغبارر ہو ، فرش میلا اور کچیلا ہو تو ساری خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے۔ گھر کی صفائی کو روزمرہ ، ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر تقسیم کر دیں ۔ کاٹھ کباڑ جمع نہ ہونے دیں ۔ روزانہ جھاڑو پونچے کے علاوہ ڈسٹنگ پر توجہ دیں واش رومز اور کچن پر خصوصی توجہ دیں۔
خواب گاہ کو سجائیں: آپ کا بیڈروم وہ جگہ ہے جہاں آپ مکمل آرام اور سکون کے خواہشمند ہوتے ہیں ، اس لئے اس کی سجاوٹ پر بھی توجہ دیں ۔ اپنے بیڈکے لئے دیدہ ذیب رنگوں اور ڈیزائن والی عمدہ بیڈ شیٹس منتخب کریں ، تکیوں کے علاوہ آرام دہ اور نفیس کشنز اور سافٹ ٹوائز بھی بیڈ کے سرہانے کی رونق بڑھاتے ہیں۔ اپنے بیڈروم میں فیملی پکچرز ضرور لگوائیں۔ کمرہ میں دھوپ اور ہوا کی آمدورفت کا بھی بندوبست رکھیں ۔ آپ چاہیں اور کمرے میں گنجائش ہو تو آرام دہ کرسیاں اور صوفے بھی رکھے جا سکتے ہیں۔ بیڈروم میں ڈریسنگ ٹیبل تو ہوتی ہے، مگر اسے پے درپے لوازمات سے مت بھرئیے ۔ آپ چاہیں تو ایک چھوٹا سا بک شیلف اور آڈیو وڈیو بھی بنوا سکتے ہیں، کمرہ میں پھولوں کی سجاوت ضرور کریں ۔
گیسٹ روم کو سنواریں: آپ کے گھر مہمان آنے والے ہوں یا نہیں ، گیسٹ روم کو بھی ہمیشہ درست حالت میں رکھیں۔ مہمانوں کے لئے نئے اور خوشبودار صابن کے علاوہ ، خوشبودار ہینڈ لوشن بھی واش بیسن پر رکھئے۔ واش روم میں صاف ستھرا تولیہ ، فنائل اور برشز رکھیں ، کمرہ استعمال ہو یا نہ ہو روزانہ صفائی کروائیے۔ خیال رکھئے کہ کمرے میں کیڑے مکوڑے اور بدبو پیدا نہ ہو۔ مہمانوں کی آمد کی اطلاع مل جائے تو کمرے میں آرائسی پھول رکھ کر ڈرین سسٹؐم اور نلکوں کو چیک کر کے مرمت کروالیں تاکہ بعد میں شرمندگی اور خفت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔