متحدہ پر الزامات 5فیصد بھی درست ہیں تو اس پر پابندی لگائی جائے: مصطفی کمال
Posted on at
متحدہ پر الزامات 5فیصد بھی درست ہیں تو اس پر پابندی لگائی جائے: مصطفی کمال
پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ برطانیہ کے سابق ہیڈ آف مشن شہریار نیازی نے بھی متحدہ کے قائد کے ”را“ سے تعلقات کی بات دہرائی ہے، رحمان ملک ہم سب سے زیادہ پارٹی میں پاور فل تھے۔ اگر حکومت کہے تو ہم اس معاملے میں بات نہیں کریں گے، اگر الزامات 5فیصد بھی درست ہیں تو ایسی تنظیم پر پابندی لگائی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت نے بھی رحمان ملک کو بطور وزیر داخلہ بریفنگ دی تھی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے سفارتکار نے ایم کیو ایم قائد کے ”را“ ایجنٹ ہونے کا بتایا۔قائد ایم کیو ایم نے سکاٹ لینڈ یارڈ سے کیا اعتراف کیا سب ریکارڈ پر ہے، میں ارباب سے درخواست کرتا ہوں کہ یا تو آپ ہمیں ایسی ڈکلیئریشن دے دیں کہ ہم آئندہ بات نہ کریں یا حکومت ہمیں بتا دے کہ اس نے کچھ نہیں کرنا ہے یہ سب باتیں بکواس ہیں، میں پھر اس پر بات نہیں کروں گا۔ حکومت خود بھی اپنی باتوں اور الزامات کو لے کر چلتی چلی جا رہی ہے اگر یہ الزامات بھارت میں رہنے والے کسی شہری پر لگتے تو کیا بھارتی ایسے ہی ردعمل دیتے جیسے حکومت پاکستان ردعمل دے رہی ہے، یہ کس قسم کا ملک ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑا عجیب لگتا ہے کہ ملکی سالمیت سے ایسا رویہ دیکھ کر آئندہ کون جڑے گا۔ اب تو انتہا ہو گئی کہ برطانوی حکومت کا آدمی اس ملک میں خود آکر بات کر رہا ہے۔ پھر بھی کہتے ہیں کہ ثبوت لے کر آئیں۔ ہم نے بھی دبئی میٹنگ کا حوالہ دیا تھا، حکومت اس پر موقف لے کر اگر ثبوت ہیں تو ایسی جماعتوں پر پابندی لگنی چاہیے۔ یا پھر حکومت سٹینڈ لے یا پھر کہہ دے کہ سب جھوٹ ہے اور ہم پر مقدمہ چلائیں، ملکی اداروں کو ٹھوسک موقف اپنانے کی ضرورت ہے۔ فاروق ستار ہمیں لہجے کا طعنہ دے رہے ہیں لیکن وہ اپنے قائد کا لہجہ بھی سن لیں، بہر حال یہ ان کی مجبوری ہے۔فاروق بھائی سب جانتے ہیں پھر بھی وہ خاموش بیٹھے ہیں، عزت کرنا اور کرانا انسان کے ہاتھ میں ہے۔