’یہ 5چیزیں روزانہ کھاتا ہوں

Posted on at


’یہ 5چیزیں روزانہ کھاتا ہوں‘ 113 سالہ شخص نے اپنی انتہائی لمبی عمر کا راز بتادیا

رزایل کے 113سالہ برنارڈو لاپالو نے اپنی لمبی عمر کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
1901ءمیں ڈاکٹر کے ہاں پیدا ہونے والے برنارڈو لاپالو کا کہنا ہے کہ وہ پھل اور سبزیاں شوق سے کھاتا ہے اور سرخ گوشت اور پراسیسڈ فوڈ سے اجتناب کرتا ہے۔متوازن غذا کے ساتھ وہ واک بھی کرتا ہے اور دماغی صحت کے لئے پزل بھی حل کرتا ہے۔برنارڈو لاپالو نے وہ پانچ غذائیں بتادی ہیں جس کی وجہ سے اس کی عمر اتنی لمبی ہے،آئیے آپ کو بھی بتاتے ہیں۔
لہسن
اسے صدیوں سے کھانوں اور ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔اس میں موجود ’ایلی سین‘ کی وجہ سے اسے صحت کے لئے مفید قرار دیا گیا ہے۔اس کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور برے کولیسٹرول سے نجات ملتی ہے۔اگر آپ بھی اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو اسے کچاکھائیں۔
شہد
برنارڈو لاپالو کا کہنا ہے کہ وہ شہد بھی بہت شوق سے استعمال کرتا ہے،اس میں موجود انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے صحت ٹھیک رہتی ہے۔آپ کو بھی چاہیے کہ چینی کی جگہ شہد استعمال کریں۔
چاکلیٹ
اگر آپ بھی لمبی عمر کے خواہشمند ہیں تو ڈارک چاکلیٹ کا استعمال بڑھا دیں۔اس کی وجہ سے خون کی گردش ٹھیک رہتی ہے اور ساتھ ہی یہ دل کے امراض کو بھی دور رکھے گی۔
دارچینی
اس کے استعمال سے بھی بلڈ پریشر ٹھیک ،کولیسٹرول کم اور جسم سوجن سے محفوظ رہتا ہے۔اس کے استعمال سے معدہ بھی درست کام کرتا ہے اور جسم سے زہریلا مواد نکلتا ہے۔
زیتون کا تیل
اگر آپ کوئی اور تیل کھاتے ہیں تو فوری طور پر اس سے نجات حاصل کرلیں اور آج ہی سے زیتون کا تیل استعمال کریں۔اس میں موجود انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے آپ کے جسم کو متواز ن غذا ملے گی اور تمام اعضاءبہتر طریقے سے کام کریں گے۔



About the author

160