50 مسلم ممالک ایران کے خلاف اکٹھے ہوگئے

Posted on at


50 مسلم ممالک ایران کے خلاف اکٹھے ہوگئے،ا یسا اعلان کردیا کہ نیا سنگین خطرہ پیدا ہوگیا

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب و چند دیگر مسلم ممالک کی طرف سے ایران پر اس سے قبل بھی یمن اور شام میں مداخلت کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں مگر پہلی بار 50سے زائد مسلم ممالک دہشت گردی کی حمایت کے حوالے سے ایران کے کردار پر یک زبان ہو گئے ہیں۔ یہ اعلان گزشتہ دنوں ترکی میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کے اعلامیے میں سامنے آیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ”ایران یمن اور شام سمیت خطے کی دیگر ریاستوں کے داخلی معاملات میں دخل اندازی کرتا ہے اور وہاں شدت پسندوں کو تعاون فراہم کرتا ہے۔“پچاس سے زائد مسلم ممالک کے اس طرح ایران کے خلاف متحد ہونے پر مسلم دنیا میں پھوٹ پڑنے اور جھگڑنے بڑھنے کا نیا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

بھارتی فوجیں تھرمیں جمع ہونا شروع ہو گئیں، نیا خطرہ پیدا ہو گیا
یاہو ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی بھی استنبول میں ہونے والی اس اسلامی سربراہی کانفرنس میں شریک تھے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کانفرنس میں ایران کی بحرین، یمن، شام اور صومالیہ سمیت خطے کی دیگر ریاستوں میں مداخلت اور دہشت گردی کی حمایت پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ ان اسلامی ممالک کے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ ایران اور دیگر مسلم ممالک کے مابین ایک دوسرے کو ڈرانے دھمکانے کی بجائے برادرانہ اور باہمی تعاون کے تعلقات قائم ہونے چاہئیں۔ واضح رہے کہ یہ اعلامیہ جاری ہونے سے ایک دن قبل ایرانی صدر حسن روحانی نے مسلم رہنماﺅں کو ہدایت کی تھی کہ ”کانفرنس سے دنیا کو ایسا پیغام نہ دیا جائے جس سے مسلمانوں میں تفرقہ پیدا ہو۔“



About the author

160