برطانیہ یہودی

Posted on at


برطانیہ یہودی مخالف ٹویٹ پر لیبر پارٹی نے مسلم خاتون کونسلر کو معطل کردیا

سوشل میڈیا پر یہودی مخالف ٹوئٹ کرنے پر برطانیہ کی لیبر پارٹی نے مسلم خاتون کونسلر عائشہ گل کو معطل کردیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹوئٹر پر ہٹلر کو عظیم شخص قرار دیا اور امید کا اظہار کیا کہ ایران اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے جوہری ہتھیار استعمال کرے گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 20 سالہ عائشہ گل گزشتہ سال لیبر پارٹی کی کم عمر ترین کونسلر منتخب ہوئی تھیں اور اس سے قبل بھی یہودی مخالف ٹوئٹ کرچکی ہیں۔ دوسری جانب مسلم خاتون کونسلر نے ٹوئٹ کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ ٹوئٹ ان کی بہن نے پوسٹ کئے ہوں۔ لیبر پارٹی کے رہنماﺅں نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔



About the author

160